تفسیر کبیر (جلد ۸)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 110 of 723

تفسیر کبیر (جلد ۸) — Page 110

تورات کا ادب کرتی تھی۔بلکہ تورات کو بھی اپنی مقدس کتاب سمجھتی تھی گویا خدا کا رحم ہوگیا۔مگر فرماتا ہے۔اِنْ عُدْتُّمْ عُدْنَا اگر اس کے بعد تم لوگ پھربگڑے اور شرارتیں کیں تو پھر ہم تمہارے ہاتھ سے یہ بادشاہت نکال دیںگے۔یعنی پھرمسلمان آجائیں گے اوران کے قبضہ میںیہ ملک چلا جائے گا اور وہ عِبَادِیَ الصَّالِحُوْنَ بنیںگے اور تمہارے لئے پھرجہنم پیدا ہوجائے گا۔جس میںتم ہمیشہ جلتے رہوگے۔اس تفصیل سے معلوم ہوسکتا ہے اس جگہ مندرجہ ذیل امور بیان کئے گئے ہیں۔۱۔یہ ملک یہود سے چھین کر ایک اور قوم کو دے دیاجائے گا۔۲۔کچھ عرصہ کے بعد پھر یہ ملک یہود کوواپس مل جائے گا۔۳۔کچھ عرصہ کے بعد یہ پھر ان سے چھین لیا جائے گا۔۴۔اس کے بعد یہ ملک پھر واپس کیا جائے گا۔مگر یہود کے ہاتھ نہیں آئے گا۔بلکہ موسوی سلسلے کے ماننے والوں یعنی عیسائیوں کے ہاتھ میںچلا جائے گا۔۵۔اگر پھر شرارت کی گئی ( اب اس میں عیسائی بھی شامل ہوگئے کیونکہ وہ بھی یہودیوں کا ایک گروہ تھے۔) تو پھریہ زمین ان سے چھین لی جائے گی اور ایک اور قوم کو دے دی جائے گی یعنی مسلمانوں کو مگر اس جگہ یہ نہیں فرمایا کہ وہ مسجد میںداخل ہوکر اس کی ہتک کریںگے۔اس لئے کہ مسلمانوں کے نزدیک بھی حضرت موسیٰ علیہ السلام اور ان کے تمام ماتحت انبیاء مقدس تھے۔مگر ان کی جگہیںبھی مقدس تھیں۔اس لئے مسلمان ان کی مسجدوں میں وہ خرابیا ں نہیں کرسکتے تھے جو بابلیوں او ر رومیوں نے کیں۔یہ عجیب لطیفہ اور قوموں کی ناشکری کی مثال ہے کہ بابلیوں نے یہودیوں کے ملک کو تباہ کیا اور ان کی مسجد کو ذلیل کیا۔یوروپین مصنف کتابیں لکھتے ہیں تو بابلیوں کو کوئی گالی نہیں دیتا کوئی ان کو برا بھلا نہیںکہتا۔کوئی ان پر الزام نہیںلگاتا۔رومیو ں نے اس ملک کو لیا اور اس مسجد میں خنزیر کی قربانیاں کیں عیسائی رومی تاریخ پر کتابیں لکھتے ہیں۔گبن نے بھی’’دی ڈیکلائن اینڈ فال آف دی رومن ایمپائر۔‘‘ THE DECLINE AND FALL OF THE ROMAN EMPIRE لکھی ہے مگر سب کتابوںکو دیکھ لو وہ کہتے ہیں رومن ایمپائر جیسی اچھی ایمپائر کوئی نہیں (انسائیکلوپیڈیا برٹینیکا زیر لفظ Roman Empire)حالانکہ انہوںنے ان کی مسجد کو گندہ کیا مگر وہ قوم جس نے ان کی مسجد کو گندہ نہیں کیا اس کو گالیاں دی جاتی ہیں۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں فلسطین فتح ہوا اور جس وقت آپ یروشلم گئے تو یروشلم کے پادریوں نے