تفسیر کبیر (جلد ۷)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 380 of 658

تفسیر کبیر (جلد ۷) — Page 380

اُولٰٓىِٕكَ الَّذِيْنَ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَيْهِمْ مِّنَ النَّبِيّٖنَ مِنْ یہ سب کے سب وہ لوگ تھے جن پر خدا(تعالیٰ)نے نبیوں میں سے انعام کیا تھا۔ان (نبیوں )میں سے جو آدم کی ذُرِّيَّةِ اٰدَمَ١ۗ وَ مِمَّنْ حَمَلْنَا مَعَ نُوْحٍ١ٞ وَّ مِنْ ذُرِّيَّةِ اولاد تھے او ر جو ان لوگوں کی اولاد تھے جن کو ہم نے نوح کے ساتھ کشتی میں بچایا اور ابراہیم اور یعقوب کی (اولاد اِبْرٰهِيْمَ وَ اِسْرَآءِيْلَ١ٞ وَ مِمَّنْ هَدَيْنَا وَ اجْتَبَيْنَا١ؕ اِذَا تھے ) اور ان (لوگوں )میں سے تھے جن کو ہم نے ہدایت دی اور اپنے لئے منتخب کرلیا جب ان کے اوپر (خدائے تُتْلٰى عَلَيْهِمْ اٰيٰتُ الرَّحْمٰنِ خَرُّوْا سُجَّدًا وَّ بُكِيًّاؑ۰۰۵۹ )رحمن کا کلام پڑھاجاتا تھا تو وہ سجدہ کرتے ہوئے اور روتے ہوئے (زمین پر)گرجاتے تھے۔تفسیر۔اب اوپر کی بحث کا اللہ تعالیٰ ایک نتیجہ نکالتاہے اور فرماتا ہے کہ باوجود ان انعامات کے جو زکریاؑ پر نازل ہوئے۔باوجود ان انعامات کے جو یحییٰ پر نازل ہوئے۔باوجود ان انعامات کے جو عیسیٰ پر نازل ہوئے۔باوجود ان انعامات کے جو ابراہیمؑ پرنازل ہوئے۔باوجود ان انعامات کے جو اسحاقؑ پر نازل ہوئے۔باوجود ان انعامات کے جو یعقوبؑ پرنازل ہوئے۔باوجود ان انعامات کے جوموسیٰ ؑپرنازل ہوئے۔باوجود ان انعامات کے جو ہارونؑ پر نازل ہوئے۔باوجود ان انعامات کے جو اسمائیلؑ پرنازل ہوئے۔باوجود ان انعامات کے جو ادریس ؑپر نازل ہوئے۔اُولٰٓىِٕكَ الَّذِيْنَ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَيْهِمْ مِّنَ النَّبِيّٖنَ مِنْ ذُرِّيَّةِ اٰدَمَ یہ سارے کے سارے انسان ہی تھے۔بے شک یہ خداکے نبی تھے مگر خدا یا خداکے بیٹے نہیں تھے اگر تم مسیح کی زندگی کے حالات اور موسیٰ اور ابراہیم اور دوسرے انبیاء کے حالات پر غور کرو تو یہی نتیجہ نکلے گا کہ یہ ذریت آدم میں سے تھے اور ان لوگوں میں سے تھے جن کو ہم نے نوح کے ساتھ کشتی میں سوار کیا۔اور ابراہیم کی اولاد میں سے تھے اور اسرائیل کی اولاد میں سے تھے اور یہ وہ لوگ تھے جن کو ہم نے ہدایت دی اور انہیں برگزیدہ بنالیا۔ان لوگوں پر جب خدائے رحمٰن کی آیتیںپڑھی جاتی تھیں تو یہ لوگ خدا تعالیٰ کے حضور میں گر جاتے تھے۔سجدہ کرتے ہوئے اور روتے ہوئے۔کیونکہ وہ خدا کو ہی اپنا رب سمجھتے تھے۔