تفسیر کبیر (جلد ۷)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 354 of 658

تفسیر کبیر (جلد ۷) — Page 354

وَ نَادَيْنٰهُ مِنْ جَانِبِ الطُّوْرِ الْاَيْمَنِ وَ قَرَّبْنٰهُ نَجِيًّا۰۰۵۲ اور ہم نے موسیٰ کو طور کی دائیں جانب سے پکارااور اس کو اپنے اسرار بتاتے ہوئے اپنے قریب کرلیا۔حلّ لُغَات۔جَانِبِ کے معنے پہلو اورکناراکے ہیں(اقرب)۔طُوْر ایک خاص پہاڑ کا بھی نام ہے جو سیناء میں ہے اور طور کے معنے عربی زبان میں صرف پہاڑ کے بھی ہوتے ہیں۔(اقرب) الْاَیْمَن کے معنی الْیَمِیْنُیعنی دائیں کے بھی ہیںاور ذُوْالْیُمْنِ یعنی برکت والے کے بھی ہیں (اقرب)۔اَیْمَنُ کا لفظ اس جگہ جانب کی بھی صفت ہو سکتا ہے اور طور کی بھی اگر اَیْمَنُ کے معنے دائیں کے کئے جائیں تو جانب کی صورت میں اس کے یہ معنے ہوںگے کہ ہم نے طور پہاڑ کی دائیں جانب سے پکارا اور طور کی صورت میں یہ معنے ہوں گے کہ طور سے جو اس کے دائیں جانب تھا ہم نے اسے آوازدی مگر چونکہ اس میں کوئی خاص حکمت نظر نہیں آتی اس لئے مبارک کے معنے زیادہ درست ہیں اس صورت میں اس آیت کے یہ معنے ہوںگے کہ ہم نے طور پہاڑ کی برکت والی جانب سے اسے پکارا یعنی جہاں اللہ تعالیٰ کے ا لہامات پہلے نازل ہوچکے تھے یا دوسرے لفظوں میں یوں کہہ لوکہ ہم نے بابرکت طور سے اسے پکارا۔تفسیر۔اس آیت سے معلوم ہوتاہے کہ الہٰی کلام جس جگہ نازل ہوتاہے وہ جگہ بھی بابرکت ہوجاتی ہے۔میں نے دیکھا ہے بعض لوگ جب ہماری جماعت میں نئے نئے داخل ہوتے ہیں اور وہ جماعت کے دوستوں کو دیکھتے ہیں کہ وہ میرے ہاتھوں کو بوسہ دے رہے ہیں تو پوچھتے ہیں کہ کیا ہاتھوں کو بوسہ دینا شرک تو نہیں ؟ خصوصاً اہل حدیث میں سے جو لوگ ہماری جماعت میں داخل ہوتے ہیں و ہ بعض دفعہ اس قسم کا سوال کردیتے ہیں حالانکہ حدیثوں سے صاف ثابت ہے کہ صحابہ ؓ بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ چوما کرتے تھے(ابن ماجہ کتاب الادب باب الرجل یقبل ید الرجل)۔وہ اہل حدیث کہلاتے ہیں مگر اس قسم کی حدیثوں کو بھول جاتے ہیں۔اصل بات یہ ہے کہ بے جان چیز بھی اگر کسی بابرکت وجود سے وابستہ ہوجائے۔تو وہ برکت والی ہوجاتی ہے اسی طرح خدا تعالیٰ کا کلام جب کسی جگہ پر نازل ہوتاہے تو وہ جگہ بھی بابرکت ہوجاتی ہے۔گذشتہ فسادات کے دنوں میں میرے پاس گورنمنٹ کے بعض افسر پیغامات وغیرہ دینے یا چٹھیاں وغیرہ پہنچانے کے لئے آتے رہے ہیں وہ جب بھی میرے پاس آتے ہمیشہ معذرت کرتے کہ ہم مجبور ہوکر آپ کی خدمت