تفسیر کبیر (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 609 of 720

تفسیر کبیر (جلد ۶) — Page 609

کرتاہوں تم اس کے پوراکرنے میں میراہاتھ بٹائو۔اٰتُوْنِيْ زُبَرَ الْحَدِيْدِ١ؕ حَتّٰۤى اِذَا سَاوٰى بَيْنَ الصَّدَفَيْنِ تم مجھے لوہے کے ٹکڑے دو(چنانچہ وہ روک تیارہونے لگی )یہاں تک کہ جب اس نے (پہاڑی کی )ان (دونوں ) قَالَ انْفُخُوْا١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَعَلَهٗ نَارًا١ۙ قَالَ اٰتُوْنِيْۤ اُفْرِغْ چوٹیوں کے درمیان برابری پیداکردی تواس نے (ان سے )کہا (کہ ا ب اس پرآگ)دھونکو۔حتی کہ جب اس عَلَيْهِ قِطْرًاؕ۰۰۹۷ نے اسے (بالکل)آگ (کی طرح )کردیاتو(ان سے )کہا(کہ اب)مجھے(گلاہوا)تانبا(لا)دوتاکہ میں (اسے ) اس پر ڈال دوں۔حلّ لُغَات۔زبرالحدید:زُبُرٌ۔زبرۃٌ کی جمع ہے اوراَلزَّبْرَۃُ کے معنے ہیں اَلْقِطْعَۃُ الضَّخْمَۃُ بڑاٹکڑا(اقرب)پس زُبَرَ الْحَدِيْدِکے معنے ہوں گے لوہے کے ٹکڑے۔ساوٰی سَاوَی الشَّیْئَیْنِ وَسَاوٰی بَیْنَھُمَا کے معنے ہیں سَوَّی دونوں کے درمیان برابری کردی۔(اقرب) الصَّدَفَیْنِ:اَلصَّدَفَیْنِ اَلصَّدَفُ سے تثنیہ ہے اوراَلصَّدَفُ کے معنے ہیں کُلُّ شَیْءٍ مُرْتَفِعٍ عَظِیْمٍ۔ہراونچی بلند چیز۔اَلْجَبَلُ۔پہاڑسَاوٰى بَيْنَ الصَّدَفَيْنِ اَیْ بَیْنَ رَأْسَیَ الْجَبَلِ الْمُتَقَابَلَیْنِ۔آمنے سامنے کے دونوں پہاڑوںکی چوٹیوں کے درمیان برابری پیداکردی (اقرب) اُفْرِغْ اَفْرَغَ الْمَاءَ کے معنے ہیں :صَبَّہٗ اس نے پانی کوڈالا۔اَفْرَغَ الدِّمَاءَ: اَرَاقَھَا۔خون بہایا۔اَفْرَغَ الذَّھَبَ وَالْفِضَّۃَ : صَبَّھَا فِی قَالِبٍ سونے اورچاند ی کو کسی سانچے میں ڈال کرڈھالا۔(اقرب) اَلْقِطْرُ اَلنُّحَاسُ الذَّائِبُ پگھلاہواتانبا(اقرب)اٰتُوْنِيْۤ اُفْرِغْ عَلَيْهِ قِطْرًا کے معنے ہوں گے تم مجھے تانبالادو کہ میں اس پر ڈالو ں۔تفسیر۔یعنی علاوہ مزدوری کے تم یہ مددبھی دو کہ لوہااور تانبامہیاکرو۔کیونکہ گودیوار بناناحفاظت کے لئے ضروری تھا مگراس کے ساتھ دیوار میں دروازے بنانے بھی ضروری تھے۔تاکہ تجارت کو نقصان نہ پہنچے اورتجارتی