تفسیر کبیر (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 594 of 720

تفسیر کبیر (جلد ۶) — Page 594

درست نہیں۔کیونکہ احادیث سے صاف ظاہر ہے کہ جس موعود کا ذکر ہے وہ قرآن کریم کی تعلیم دے گااورمحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کانائب ہوگا۔کیونکہ سورئہ جمعہ کی جس آیت کے متعلق آپؐ نے جو کچھ فرمایا۔اس کاتومضمو ن ہی یہ ہے کہ ایک دفعہ تواب قرآن کی تعلیم محمد رسول اللہ صلعم نے عربوں کو دی ہے اورایک دفعہ پھر وہ ایک اورقوم کو جوابھی تک پیدا نہیں ہوئی یہی تعلیم دیں گے۔پس وہی شخص ا س پیشگوئی کو پوراکرنے والا ہو سکتا ہے جو (۱)فارسی الاصل ہو (۲)دوسرے محمد رسول اللہ کے شاگردہونے کامدعی اورقرآن کریم کی تعلیم دینے والاہو (۳)آیات قرآنیہ کوساتھ ملالیا جائے تویہ شرطیں بھی شامل کرنی پڑیں گی کہ وہ ذوالقرنین ہو یعنی دوصدیوں کوپانے والاہو (۴)وہ یاجوج ماجوج کے فتنہ کو جس کاجزواعظم بندوں کو خدائی صفات دینا ہے تباہ کرے۔ان میں سے فارسی الاصل ہونے کے سوا کوئی بات بہاء اللہ میں نہیں پائی جاتی۔نہ وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے شاگرد ہیں نہ قرآن کی طرف لوگوں کوبلاتے ہیں نہ انہوں نے دوصدیاں پائیںاورنہ انہوں نے یاجوج ماجوج کے فتنہ کوتوڑابلکہ انہوں نے تواپنے آپ کو خداکہہ کے اس فتنہ کی آگ میں تیل چھڑکاہے اوراسے اوربھی بھڑکادیاہے۔ذوالقرنین کے متعلق اپنی تحقیق ان تمہیدوں اورترتیب مضمو ن کوبیا ن کرنے کے بعد اب میں ذوالقرنین کے متعلق اپنی تحقیق بیان کرتاہوں۔میں اوپربتاچکاہوں کہ جیساکہ سابق مفسروں اوریورپین محققین کاخیا ل ہے اورجیسا کہ حضرت مولو ی نور الدین صاحبؓ خلیفہ او ل جماعت احمد یہ نے بیان کیا ہے۔میرے نزدیک بھی ذوالقرنین ایرانی باد شاہوں میں سے کسی ایک باد شاہ کانا م ہے۔حضرت مولوی صاحب رضی اللہ عنہ اس کانام کیقباد بتاتے تھے۔ذوالقرنین کی علامات قرآن کریم سے بعض نے آپ کی تحقیق میں یہ فرق کردیا ہے کہ اس بادشاہ کودارائے اول قرار دیا ہے (بیان القرآن زیر آیت ھذا)۔مگرمیرے نزدیک ہمیں سب سے اول ان شرائط کودیکھنا چاہیے کہ جوقرآن کریم میں بیا ن ہوئی ہیں اورپھر اس بادشاہ کی تعیین کرنی چاہیے۔قرآن کریم سے معلو م ہوتاہے کہ (۱)ذوالقرنین کو الہا م یا خوابیں آتی تھیں (۲)وہ اپنے علاقہ سے توملک فتح کرتے ہوئے مغرب کی طرف چلا گیا جہاں ایک سیاہ چشمہ میں سورج ڈوب رہاتھا (۳)اس کے بعد و ہ مشرق کی طرف متوجہ ہوااورمشرقی ممالک کوفتح کیا (۴)پھر وہ ایک درمیانی علاقہ کی طرف گیا۔جہاں سے یاجوج ماجوج حملہ کررہے تھے اورا س نے وہاں دیوا ربنائی۔ہمیں ذوالقرنین کی تعیین کرنے سے پہلے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ جوشخص ہمارے ذہن میں مشارٌ الیہ