تفسیر کبیر (جلد ۶)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 302 of 720

تفسیر کبیر (جلد ۶) — Page 302

قوم نے بغداد پر حملہ کردیا جواپنی وحشت اوراجنبیت کے لحاظ سے اسلامی ممالک اوران کی تہذیب سے ویسی ہی بیگانہ تھی جیسی کہ بابل کی قوم جس نے فلسطین پر حملہ کیاتھا اٹھارہ لاکھ مسلمان صر ف بغداد اوراس کے گردونواح میں قتل کیاگیا (الخلافۃ العباسیۃ لِعبد الفتاح السر نجاوی صفحہ ۲۹۶،۲۹۷)۔شاہی خاندان کے تما م لوگوںکو ان کی فہرستیں بنوابنواکر اورتلاش کرکرکے قتل کیا گیا۔کہتے ہیں کہ صرف ایک شخص بھاگ کر بچ سکااوراسی کی نسل سے بہاولپور کے والیانِ ریاست ہیں ان کے علاوہ کوئی بھی خاندان ایسانہیں جواپنے آپ کو عباس کی طرف منسوب کر ے (اس نوٹ لکھنے کے بعدمجھے معلوم ہواہے کہ یوپی میں عباسی خاندان کی بعض شاخیں موجود ہیں ان میں سے ایک نے مجھے اپنا شجرہ نسب بھی بھجوایاہے )۔مسلمانوں پر دوسری تباہی دوسری تباہی آخری زمانہ کے وقت مقدر تھی جس کے آثار اب نمودارہورہے ہیں۔عَسٰى رَبُّكُمْ اَنْ يَّرْحَمَكُمْ١ۚ وَ اِنْ عُدْتُّمْ عُدْنَا١ۘ وَ جَعَلْنَا جَهَنَّمَ لِلْكٰفِرِيْنَ حَصِيْرًا۔العیاذ باللہ اِنَّ هٰذَا الْقُرْاٰنَ يَهْدِيْ لِلَّتِيْ هِيَ اَقْوَمُ وَ يُبَشِّرُ الْمُؤْمِنِيْنَ یہ قرآ ن یقیناً اس (راہ کی)طرف رہنمائی کرتاہے جوسب سے زیاد ہ درست ہے اورمومنوں کو جومناسب حال کام الَّذِيْنَ يَعْمَلُوْنَ الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَهُمْ اَجْرًا كَبِيْرًاۙ۰۰۱۰ کرتے ہیں بشارت دیتاہے کہ ان کے لئے (بہت )بڑااجر(مقدر)ہے۔تفسیر۔مسلمانوں کے لئے ڈرنے کا مقام یہ قرآن کریم یقیناًا س مقصد کی طرف ہدایت کرتا ہے جوپہلے لوگوں کے مقاصد سے بہت اعلیٰ ہے اس لئے ضروری ہے کہ اس کے نتائج بھی ان کتابوں سے اعلیٰ ہی نکلیں اوروہ انعام جو اس کے نتیجہ میں ملیں گے و ہ روحانی بھی ہوں گے اور جسمانی بھی۔پس اس پر عمل کرو۔اورانعام حاصل کرو۔اسی طرح اس میں مسلمانوں سے کہاگیاہے کہ تم کو پہلے لوگوں سے بڑھ کر اوربہترانعام ملنے والا ہے۔پس تم کو ان لوگوں سے زیادہ ہوشیار رہناچاہیے تاایسا نہ ہو کہ کسی وقت تمہاری نسلیں انعام پر اتراکر خراب ہوجائیں اور الٰہی عذاب کی مستحق ہوجائیں۔