تفسیر کبیر (جلد ۵) — Page 238
کہ جس طرح جسمانی نظام مضبوط بنیادوں پر قائم ہے روحانی نظا م بھی مضبوظ بنیادوں پر قائم ہے اورہم نے اسے بھی جسمانی نظام کی طرح کئی طبقوں میں تقسیم کیاہے۔جو اس کے اوپر کے طبقے ہیں۔وہ تو محفوظ ہیں ہی۔جونیچے کاطبقہ ہے۔اس میں شرارت کاامکان ہوسکتاتھا۔سواسے بھی ہم نے ستاروں سے مزین کیاہے اوران کے ذریعے اس نچلے آسمان کی حفاظت کی ہے۔جس طرح جسمانی ستاروں سے جسمانی آسمان کا قیام ہے اس طرح روحانی ستاروں سے روحانی آسمان کا مطلب یہ کہ جس طرح ظاہری آسمان کا نچلا حصہ ایک نظام اوراس کے ماتحت کے ستاروں اور سیاروں کانام ہے اسی طرح روحانی آسمان کانچلا حصہ بھی ایک نظام اورچندستاروں کانام ہے جوروحانی آسمان کی حفاظت کرتے ہیں۔جس طرح جسمانی ستاروں کے وجود سے جسمانی آسمان کاقیام ہے اسی طرح روحانی ستاروں کے وجود سے روحانی آسمان کاقیام ہے۔جس طرح ظاہری ستارے ظاہری آسمان کی زینت کا موجب ہیں ایسے ہی روحانی ستارے روحانی آسمان کی زینت کا بلکہ جس طرح جسمانی سماء الدنیا ستاروں کے مجموعہ کانام ہے اور وہی اس کی زینت کاموجب ہیں۔اسی طرح روحانی سماء الدنیاروحانی ستاروں کے مجموعہ کانام ہے۔اور وہی اس کی زینت کاموجب ہیں۔اور جس طرح جسمانی ستارے سماء الدنیا کی حفاظت کاموجب ہیں۔کیونکہ وہ اس کے اجزاء ہیں۔اگر ان میں خرابی ہوتوسارانظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔اسی طرح روحانی ستارے روحانی سماء الدنیا کی حفاظت کاموجب ہیں۔اگر ان میں خرابی ہو۔توروحانی سماء الدنیا درہم برہم ہوجائے۔اس لئے جب کو ئی اس میں خرابی پیداکرناچاہے۔خدا تعالیٰ کی طرف سے اس پر مارپڑتی ہے اورآگ اورپتھر برستے ہیں۔جیساکہ رجوم اورشھب کے الفاظ سے بتایاگیاہے۔آگ اور پتھر کے محاورہ سے مرادآسمانی عذاب ہوتا ہے یہ آگ اورپتھر کامحاورہ آسمانی عذاب کے متعلق عام ہے چنانچہ قرآن کریم میں کفار کی نسبت آتاہے کہ وہ ایک ایسے عذاب میں مبتلاکئے جائیں گے۔جو آگ اورپتھر وں پر مشتمل ہوگا۔چنانچہ فرماتا ہے فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِيْ وَ قُوْدُهَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَةُ١ۖۚ اُعِدَّتْ لِلْكٰفِرِيْنَ (البقرۃ:۲۵) اس آگ سے بچو جس میں دوزخی لوگ اورپتھر ڈالے جائیں گے یعنے اس آگ کے بھڑکانے کاروحانی موجب تو گنہ گار انسان ہوں گے اور جسمانی ذریعہ پتھر ہوں گے۔غرض قرآن کریم سے معلوم ہوتاہے کہ عذاب الٰہی کو آگ اورپتھر سے تشبیہ دی جاتی ہے اوران آیات میں بھی شہب اور رجم کا ذکرکرکے یہی بتایاہے کہ ایسے آدمی عذاب الٰہی