تفسیر کبیر (جلد ۵)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 239 of 460

تفسیر کبیر (جلد ۵) — Page 239

میں مبتلاہوں گے۔روحانی نظام کو جسمانی نظام سے قرآن کریم میں مشابہت اب میں یہ بتاتاہوں کہ قرآن کریم میں روحانی نظام کو جسمانی نظام سے مشابہت دی ہے۔سورۃ الاحزاب میں اللہ تعالیٰ رسول کریمؐ کی نسبت فرماتا ہے يٰۤاَيُّهَا النَّبِيُّ اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ شَاهِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِيْرًا وَّ دَاعِيًا اِلَى اللّٰهِ بِاِذْنِهٖ وَ سِرَاجًا مُّنِيْرًا۔(الاحزاب:۴۶،۴۷)اے نبیؐ ! ہم نے تجھے گواہ اوربشارت دینے والا اورڈرانے والااوراللہ تعالیٰ کے حکم سے اس کی طرف بلانے والا اورروشن سورج بناکر بھیجاہے۔جیساکہ دوسری آیات سے ظاہر ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نظام نبوت کے لئے بطور مرکز کے ہیں۔جس طرح سورج نظام دنیاوی کے لئے بطورمرکز کےہے۔پس آپؐ کو سورج کہہ کر بتایاہے کہ روحانی آسمان میں تیرے سوااورستارے اورچاند بھی ہیں۔جو سب کے سب تیرے گر د گھومتے ہیں۔یہ ستارے اورچاند دوسرے انبیاء ہیں جن کی نبوتیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے لئے بطورارہاص کے تھیں اورسب نبی آپؐ کے گردستاروں کی طرح چکر کھاتے ہیں۔جس طرح وسیع روحانی نظام میں دوسرے انبیا ء رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بمنزلہ ستاروں کے تھے اورآپؐ ان میں سورج کے طور پرتھے۔اسی طرح ایک چھوٹے دائرہ میں آپ بمنزلہ سور ج کے تھے۔اورآپ ؐ کے صحابہ بمنزلہ ستاروں کے تھے۔آنحضرت ؐ اپنے صحابہ کے درمیان ایک سورج کی طرح تھے چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اَصْحَابِیْ کَاالنُّجُوْمِ بِأَ یِّھِمُ اقْتَدَیْتُمُ اھْتَدَیْتُمْ۔(مشکوٰۃ کتاب المناقب و الفضائل باب مناقب الصحابۃ ) میرے صحابہ میرے گرد ایسے ہیں جس طرح سورج کے گرد ستارے اورجس طرح ستارے جب تک سورج کے نظام سے وابستہ رہتے ہیں۔لوگوں کو راہ دکھانے کاموجب ہوتے ہیں۔اسی طرح میرے اصحاب میں سے جو میرے نظام سے وابستہ رہیں گے وہ ستاروں کاکام دیں گے۔جزوی اختلافات کے باوجود ان میں سے جس کی اتباع بھی تم کروگے ہدایت پاجائو گے۔نظام کو سورج چاند اور ستاروں سے مشابہت اس امر کامزید ثبوت کہ روحانی نظام کو سورج چاند ستاروں سے مشابہت دی جاتی ہے۔حضرت یوسف علیہ السلام کی رویاء سے بھی معلوم ہوتاہے۔قرآن کریم میں آتاہے کہ حضرت یوسف علیہ السلام نے ایک دن اپنے والد سے کہا کہ يٰۤاَبَتِ اِنِّيْ رَاَيْتُ اَحَدَ عَشَرَ كَوْكَبًا وَّ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ رَاَيْتُهُمْ لِيْ سٰجِدِيْنَ (یوسف :۵)اے میرے باپ میں نے گیارہ ستاروں کو اورسورج اورچاند کو دیکھاکہ میری فرمانبرداری میں مشغول ہیں۔اور اس کی تعبیر آگے چل کراس طرح بیان ہوئی ہے۔وَ رَفَعَ اَبَوَيْهِ عَلَى الْعَرْشِ وَ خَرُّوْا