تفسیر کبیر (جلد ۵)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 169 of 460

تفسیر کبیر (جلد ۵) — Page 169

غفلت برتیں گے تو وہ ظلوم بھی ہوں گے اور کفار بھی۔ظلوم اس طرح کہ ایک نئی اور پاک دنیا جو اسلام کے ذریعہ اللہ تعالیٰ قائم کرے گا وہ اس کے تباہ کرنےو الے ہوں گے۔اور کفار اس لئے کہ ان گنت احسانات کے بعد وہ اللہ تعالیٰ سے ناشکری کا معاملہ کرنے والے ہوں گے۔وَ اِذْ قَالَ اِبْرٰهِيْمُ رَبِّ اجْعَلْ هٰذَا الْبَلَدَ اٰمِنًا وَّ اور (اے مخاطب اس وقت کو یاد کر) جب ابراہیم نے (دعا کرتے ہوئے)کہا تھا (کہ) اے میرے رب اس اجْنُبْنِيْ وَ بَنِيَّ اَنْ نَّعْبُدَ الْاَصْنَامَؕ۰۰۳۶ جگہ کو امن والی (جگہ )بنا۔اور مجھے اور میرے بیٹوں کو اس بات سے دور رکھ کہ ہم معبودان باطلہ کی پرستش کریں حلّ لُغَات۔وَاجْنُبْنِیْ جَنَبَہٗ جَنْبًا دَفَعَہٗ۔اس کو دور کیا۔جَنَبَ زَیْدًا اَلشَّیْءَ نَـحَّاہُ عَنْہُ۔اس نے زید کو کسی چیز سے ایک طرف رکھا۔وَمِنْہُ فِی الْقُرْاٰنِ وَاجْنُبْنِیْ وَبَنِیَّ اَنْ نَعْبُدَ الْاَصْنَامِ۔اَیْ نَحِّنیْ وَاِیَّاھُمْ کہ مجھے اور میری اولاد کو شرک سے ایک طرف رکھیو (اقرب) یعنی اے خدا !جب تو نے ہمیں طہارت بخشی ہے تو مجھے اور میری اولاد کو ہمیشہ اس پر قائم رکھیو۔اَلْاَصْنَامُ۔اَصْنَامٌ صَنَمٌ کی جمع ہے۔اس کے معنے ہیں اَلْوَثَنُ۔بت۔وَھُوَ صُوْرَۃٌ أَو تِمْثَالُ اِنْسَانٍ اَوْحَیَوَان یُتَّخَذُ لِلْعِبَادَۃِ۔یہ انسان یا حیوان کے اس مجسمہ پر بولا جاتا ہے جو عبادت کی خاطر بنایا جاتا ہے۔کُلُّ مَا عُبِدَ مِنْ دُوْنِ اللہِ۔ہر وہ چیز جس کی اللہ کے سوا عبادت کی جائے۔یہ معرب ہے۔(یعنی لغت والے کے نزدیک یہ لفظ عربی زبان کا نہیں۔دوسری زبان سے مانگا ہوا ہے) لیکن عربی زبان میں صَنَمٌ کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔جیسے کہتے ہیں صَنِمَتِ الرَّائِـحَۃُ۔خَبُثَتْ۔ہوا بدبودار ہو گئی۔الْعَبْدُ قَوِیَ۔طاقتور ہو گیا۔صَنَّمَ الرَّجُلُ صَوَّتَ آدمی نے آواز نکالی۔اَلصَّنَمَۃُ قَصَبَۃُ الرِّیْشِ کُلُّھَا۔پورا سرکنڈا۔الدَّاھِیَۃُ۔مصیبت (اقرب) تفسیر۔یہ بتاچکنے کے بعد کہ پہلے انبیاء بھی بے سامان تھے لیکن اللہ تعالیٰ نے ان کی مدد کی اور وہ غیرمرئی اسباب سے کامیاب ہوئے۔آنحضرت ؐ کی کامیابی کی بنیاد ہزاروں سال پہلے سے رکھی گئی اسی طرح اب محمد رسول اللہ صلعم غیرمرئی اسباب سے جن میں سے ایک مثال کلمہ طیبہ کی تمثیل سے مستنبط دلائل ہیں کامیاب ہوں گے۔اس آیت میں یہ بتایا