تفسیر کبیر (جلد ۵)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 124 of 460

تفسیر کبیر (جلد ۵) — Page 124

یقین پیدا کرکے لوگوں کو متوکل بنا دیں۔وَ قَالَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لِرُسُلِهِمْ لَنُخْرِجَنَّكُمْ مِّنْ اَرْضِنَاۤ اور جن لوگوں نے کفر اختیار کیا انہوں نے اپنے( اپنے زمانہ کے) پیغمبروں سے کہا (کہ) ہم تمہیں ضرور اپنے ملک اَوْ لَتَعُوْدُنَّ فِيْ مِلَّتِنَا١ؕ فَاَوْحٰۤى اِلَيْهِمْ رَبُّهُمْ لَنُهْلِكَنَّ سےنکال دیں گے یا تم (مجبور ہو کر) ہمارے مذہب میں واپس آجاؤ گے (تو ان تکلیفوں سے بچ سکو گے )جس پر الظّٰلِمِيْنَۙ۰۰۱۴ ان کے رب نے ان پر وحی نازل کی( کہ) ہم ان ظالموں کو یقیناً ہلاک کر دیں گے۔حل لغات۔لَتَعُوْدُنَّ۔عَادَ سے مضارع جمع مخاطب کا صیغہ ہے۔اور عَادَ اِلٰی کَذَاوَلَہٗ کے معنے ہیں صَارَ اِلَیْہِ۔اس کی طرف ہو گیا۔وَرَجَعَ اس کی طرف لوٹا۔وَقِیْلَ اِرْتَدَّ اِلَیْہِ بَعْدَ مَاکَانَ اَعْرَضَ عَنْہُ۔اور بعض عَادَ کے معنے یہ کرتے ہیں کہ کسی چیز سے منہ پھیرنے کے بعد اور اسے ترک کرنے کے بعد پھر اس کی طرف رجوع کیا۔وَالْعَرَبُ تَقُوْلُ عَادَ عَلیَّ مِنْ فُلَانٍ مَکْرُوْہٌ۔اَیْ صَارَ مِنْہُ اِلیَّ۔اور جب عرب لوگ عَادَ عَلَیَّ مِنْ فُلَانٍ مَکْرُوْہٌ کا محاورہ بولتے ہیں تو اس سے یہ ظاہر کرنا مقصود ہوتا ہے کہ مجھے فلاں سے تکلیف پہنچی۔(اقرب) اَلْمِلَّۃُ اَلْمِلَّۃُ۔اَلشَّرِیْعَۃُ اَوِ الدِّیْنُ۔شریعت اور دین کو ملّت کہتے ہیں۔وَقِیْلَ اَلْمِلَّۃُ وَالطَّرِیْقَۃُ سَوَآءٌ۔بعض کہتے ہیں کہ ملّت اور طریقہ ہم معنے لفظ ہیں۔وَھِیَ اِسْمٌ مِنْ اَمْلَیْتُ الْکِتٰبَ ثُمَّ نُقِلَتْ اِلٰی اُصُوْلِ الشَّرَائِع بِاِعْتِبَارِ اَنَّہَا یُمْلِیْہَا النَّبِیُّ اور ملّت اسم ہے جو اَمْلَیْتُ الْکِتَابَ کے محاورہ سے ماخوذ ہے پھر وہ شریعت کے اصول کے معنوں میں استعمال ہونے لگا۔کیونکہ شریعت کے اصول نبی لکھاتا ہے۔وَقَدْ تُطْلَقُ عَلَی الْبَاطِلِ کَالْکُفْرِ مِلَّةٌ وَاحِدَۃٌ اور کبھی یہ لفظ جھوٹے مذہبوں پر بھی بولا جاتا ہے۔جیسے اَلْکُفْرُ مِلَّۃٌ وَاحِدَۃٌ کے محاورہ سے ظاہر ہے۔وَلَاتُضَافُ اِلی اللہ ِوَلَا اِلٰی آحَادِ الْاُمَّۃِ۔اور یہ اللہ کی طرف منسوب نہیں ہوتا۔اور نہ امت کے کسی فرد کی طرف۔یعنی دِیْنُ اللہِ تو کہہ سکتے ہیں مگر مِلَّۃُ اللہِ نہیں کہہ سکتے۔اسی طرح قوم کی ملّت کہیں گے زید یا بکر کی ملت کا لفظ نہیں بولیں گے۔(اقرب) پسلَتَعُوْدُنَّ فِيْ مِلَّتِنَاکے معنے ہوں گے (۱) ہماری ملّت میں آجاؤ