تفسیر کبیر (جلد ۵) — Page 105
ہیں اَحَبَّہٗ یعنی اس سے محبت کی۔اسے چاہا۔اِسْتَحْسَنَہٗ۔اسے پسند کیا۔اَلْکُفْرَ عَلَی الْاِیْمَانِ۔اٰثَرَہٗ۔کفر کو ایمان پر ترجیح دی یعنی مقدم کیا۔(اقرب) یَبْغُوْنَ۔بَغَیٰ سے مضارع جمع غائب کا صیغہ ہے اور بَغَاہُ یَبْغِیْہِ کے معنے ہیں طَلَبَہٗ۔اسے طلب کیا۔چاہا۔یُقَالُ اِبْغِنِیْ ضَالَّتِیْ۔اَیْ اُطْلُبْھَا لِیْ چنانچہ اِبْغِنِیْ ضَآلَّتِیْ کا فقرہ بول کر یہ مراد لیتے ہیں کہ میری گمشدہ چیز میرے لئے تلاش کر۔(اقرب) پس يَبْغُوْنَهَا عِوَجًا کے معنے ہوں گے اسے کجی اختیار کرکے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔تفسیر۔جو لوگ ایسی تعلیم کو چھوڑیں گے ان کا انجام واضح ہے۔عزیز و حمید کو چھوڑ کر عزت اور حمد کہاں باقی رہ سکتی ہے۔مگر فرمایا کفار کو دیکھو خود ہی اللہ تعالیٰ کے انعامات سے محروم نہیں ہوتے دوسروں کو بھی روکتے ہیں اور لوگوں کو ہی روکتے نہیں بلکہ تعلیم الٰہی میں خرابیاں پیدا کرکے ہمیشہ کے لئے اور لوگوں کو اس کے فوائد سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔یہ انسان کی سخت بدقسمتی ہوتی ہے کہ ضد میں آکر صداقت کو مٹانے لگ جاتا ہے۔اور نہیں سمجھتا کہ اس طرح ہزاروں آدمیوں کی روحانی موت کا گناہ اس کی گردن پر رکھا جاتا ہے۔يَبْغُوْنَهَا عِوَجًا کے معنے کجی اختیار کرکے اسے حاصل کرنا چاہتے ہیں کا یہ مطلب ہے کہ ایک طرف ان کے دل میں یہ خواہش ہوتی ہے کہ خدا کا راستہ مل جائے اور دوسری طرف اپنے غلط رویہ اور گندی عادات کوبھی بدلنا نہیں چاہتے۔اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اپنے نفس کو دھوکا دینے اور اپنی ضمیر کو مطمئن کرنے کے لئے وہ اپنی خودساختہ باتوں کا نام دین رکھ لیتے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ بھی اور ان کی اولادیں بھی جھوٹی تسلی پاکر نورِ ہدایت سے محروم رہ جاتے ہیں۔سبیل اللہ سے مراد صداقت مطلقہ ان معنوں کے رو سے سبیل اللہ سے مراد صداقت مطلقہ لی جائے گی۔ان معنوں سے ان لوگوں کے خیالات کا رد بھی ہو جاتا ہے۔جو کہتے ہیں کہ ہر مذہب میں نیک اور پارسا لوگ پائے جاتے ہیں۔پھر انہیں کیوں خدا رسیدہ نہ قرار دیا جائے۔اور وہ اس طرح کہ اللہ تعالیٰ تک پہنچنے والی راہ کو تو وہی پاسکتا ہے جو اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ اصول کی اتباع کرے۔اگر وہ اس پر مصر ہو کہ اپنے باپ دادا کے راستہ کو نہیں چھوڑوں گا تو وہ اللہ تعالیٰ کے راستہ کا متلاشی نہیں۔باپ دادا کے راستہ کا متلاشی ہے۔پھر جس کا رخ مخالف طرف ہو وہ اس راستہ کی طرف کس طرح پہنچ سکتا ہے جو عوجاً چل پڑے یعنی غلط زاویہ کی طرف بڑھنا شروع کرے۔یقیناً اس کی