تفسیر کبیر (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 466 of 635

تفسیر کبیر (جلد ۳) — Page 466

اشارہ ہے اور بتایا گیا ہے کہ وہ بلندیوں کی چوٹیوںتک جا پہنچیں گے۔اسی طرح چار پرندوں کو علیحدہ علیحدہ چار پہاڑوںپر رکھنے کے یہ معنے تھے کہ یہ احیاء چار علیحدہ علیحدہ وقتوں میں ہو گا۔غرض اس طرح احیاء قومی کا وہ نقشہ جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے قریب زمانہ میں ظاہر ہونے والا تھاانہیں بتا دیا گیا۔اسی طرح بعد کے زمانہ کے لئے بھی اس میں حضرت ابراہیمعلیہ السلام کی قوم کی چار ترقیوں کی طرف اشارہ کیا گیا تھا۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے یہ عرض کیا تھا کہ آپ مُردوں کو کس طرح زندہ کرتے ہیں؟اللہ تعالیٰ نے فرمایا کیا تم کو میری طاقتوں پر ایمان نہیں؟ آپ نے جواب دیا کہ ایمان تو ہے وَ لٰكِنْ لِّيَطْمَىِٕنَّ قَلْبِيْ۔یہ زبان کا ایمان ہے، میں دیکھتا ہوں کہ آ پ مر دوں کو زندہ کر تے ہیں اور اقرار کر نا پڑتا ہے کہ کرتے ہیں مگر دل کہتا ہے کہ یہ طا قت میری اولاد کی نسبت بھی استعمال ہو۔میں چا ہتا ہوں کہ یہ نشان اپنے نفس میں بھی دیکھوں اس پراللہ تعالیٰ نے فر ما یا کہ تمہاری قوم چار دفعہ مردہ ہو گی اور ہم اسے چار دفعہ زندہ کریں گے۔چنا نچہ ایک دفعہ حضرت موسٰےعلیہ السلام کے زما نہ میں۔ان کے ذریعہ حضرت ابراہیمعلیہ السلام کی آواز بلند ہوئی۔اور یہ مردہ زندہ ہوا۔پھر حضرت عیسٰی علیہ السلام کے ذریعہ حضرت ابراہیمؑ کی آ واز بلند ہوئی۔اوریہ مردہ زندہ ہوا۔پھر آ نحضرت صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم کے ذریعہ وہی آ واز بلند ہوئی اور اس مردہ قوم کو زندگی ملی۔اور چو تھی بار حضرت مسیح مو عود علیہ الصلوۃ السلام کے ذریعہ ابراہیمی آ واز پھیلی اور وہی مردہ زندہ ہوا۔چا ر دفعہ ابراہیمی نسل کو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے آ وازیں دیں اور چا روں دفعہ وہ دوڑ کر جمع ہو گئی۔پہلا پر ندہ جسے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بلا یا اور اطمینان قلب حا صل کیا وہ مو سوی اُمّت تھی۔دوسرا پر ندہ عیسوی اُمت تھی۔تیسرا پر ندہ آ نحضرتصلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم کے جلا لی ظہور کی حا مل اور مظہر محمدی جما عت تھی۔اور چو تھا پر ندہ آ پ ؐ کے جما لی ظہور کی مظہر جماعتِ احمدیہ ہے۔جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے قلب کو راحت پہنچائی اور آ پ نے کہا کہ واقعی میرا خدا زندہ کرنے والا ہے بَلٰى وَ لٰكِنْ لِّيَطْمَىِٕنَّ قَلْبِيْ کا بھی یہی مطلب تھا کہ حضور زبان تو اقرار کرتی ہے۔اور میں ہر روز دیکھتا ہوں کہ آپ مردوں کو زندہ کرتے ہیں۔اس کا مجھے کس طرح انکار ہو سکتا ہے۔لیکن اگر میری اولاد ہدایت نہ پائے تو مجھے اطمینان قلب حاصل نہیں ہو سکتا۔پس اطمینان قلب کےلئے میں نشان مانگتا ہوں۔میری عقل وفکر میرے ہوش وحواس اور میرا مشاہدہ کہتا ہے کہ آپ مردوں کو زندہ کرتے ہیں۔مگر دل کہتا ہے کہ میں خود کیا تعریف کروں جب تک یہ پتہ نہ لگے کہ میری اولاد میں بھی یہ نشان ظاہر ہو گا۔خدا تعالیٰ نے انہیں بتایا کہ تمہاری اولاد کو چار دفعہ زندہ کیا جائے گا۔اور چار بار اُس پر خاص فضل