تفسیر کبیر (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 418 of 635

تفسیر کبیر (جلد ۳) — Page 418

اَفْر غْ عَلَیْنَا صَبْرًا فَرَ غَ کے معنے ہیں۔بہا دیا۔انڈیل دیا۔پس اَفْرِ غْ عَلَیْنَا صَبْرًا کے معنے یہ ہوںگے کہ ہمیں صبر میں سے وافر حصہ دے یعنی ایسا ہو کہ ہم کا مل طور پر صبر کرنے والے ہوں۔اور ہماری کسی حرکت سے جزع فزع ظاہر نہ ہو۔اُنْصُرْ نَا:نَصَرَ الْمَظْلُوْ مَ کے معنے ہو تے ہیں اَعَا نَہٗ اُ س نے مظلوم کی مدد کی۔اور نَصَرَ فُلَانٌ عَلٰی عَدُوِّہٖ کے معنےہیں نَجَّا ہُ مِنْہُ وَخَلَّصَہٗ وَ اَعَا نَہٗ وَ قَوَّ اہُ عَلَیْہِ۔اسے دشمن سے نجات دی۔اُس کے پنجے سے چھڑایا اُس کی مدد کی اور اس پر غلبہ بخشا۔(اقرب) تفسیر۔فر ما تاہے جب مقا بلہ ہوا تو طا لوت اور اس کے سا تھیوں نے جا لوت اور اس کے لشکر کواللہ تعالیٰ کے اذن کے ما تحت شکست دےدی۔مفردات میں لکھا ہے کہ اذن کے معنے اجازت اور علم کے ہو تے ہیں۔نیز لکھا ہے کہ وَ مَا اَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا لِیُطَاعَ بِاِ ذْنِ اللّٰہِ میں اِذن سے مراد اس کی مشیت اور حکم ہے۔اسی طرح لکھا ہے کہ اذن میں مشیت کا پا یا جا نا ضروری ہو تا ہے جو علم کے لئے ضروری نہیں۔ہاں اِذن میں رضا کا ہو نا ضروری نہیں صرف مشیت کا ہوناضروری ہے۔اس جگہ اِذن سے مراد مشیت ہی ہے۔یعنی اللہ تعالیٰ کے منشاء اور اس کے ارادہ کے مطابق طالوت نے جا لوت کو شکست دے دی۔یہ کیا وا قعہ ہے جس کا گزشتہ رکوع سے ذکر چلا آ رہا ہے؟ اس بارہ میں بہت کچھ اختلاف پایا جاتا ہے یہاں تک کہ عیسا ئیوں نے بھی اعتراض کیا ہے کہ قرآن نے دو مختلف زما نوں کے وا قعات کو اکٹھا بیان کر دیا ہے۔پرانے مفسّرین کا خیال تھا کہ اس کا مصداق ساؤل ہے جو ایک با دشاہ تھا(جامع البیان زیر آیت ھٰذا) جسے سموایل نبی کی طرف سے مقرر کیا گیا تھا۔اور جا لوت اس کے دشمنوں میں سے تھا۔اس میں کو ئی شبہ نہیں کہ با ئیبل میں سا ؤل کے قدوقا مت کا خاص طور پر ذکرکیا گیا ہے۔اور لکھا ہے کہ۔’’ بنی اسرا ئیل کے درمیان اُس سے خوبصورت کو ئی شخص نہ تھا۔وہ ایسا قدآ ور تھا کہ لو گ اس کے کندھے تک آ تے تھے۔‘‘(۱۔سموائیل باب۹ آیت۲) اور یہ بھی ذکر آ تا ہے کہ وہ ایک ادنیٰ قبیلہ کے ساتھ تعلق رکھتا تھا۔(۱۔سموایل باب ۹ آیت ۲۱)۔مگر با ئیبل سے ہی ثابت ہے کہ خدا تعالیٰ سا ؤل سے نا راض ہوا اور اس نے بنی اسرا ئیل کی بادشاہت اس سے چھین لی۔(۱۔سموائیل باب ۱۵۔آیت۲۶) اسی طرح با ئیبل سے یہ بھی ثابت ہے کہ ساؤل نے فلستیوں کے مقا بلہ میں شکست فا ش کھا ئی اور انہوں نے