تفسیر کبیر (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 417 of 635

تفسیر کبیر (جلد ۳) — Page 417

جس حد تک ایک سمجھ دار انسان استعمال کر نے کےلئے تیار نہیں ہوتا۔اور وہ اکیلا ہو نے کے باوجود دوسروں پر غالب آجاتا ہے۔اسی طرح اگر کسی جماعت کے افراد میں قر بانی اور ایثار کا مادہ ہو اور وہ دین کے لئے اپنے اندر مجنو نا نہ رنگ رکھتے ہوں اور وہ اپنی محنت اور قر بانی کو اس حد تک پہنچا دیں کہ جس حد تک پہنچا نے سے دوسرے لوگ گھبرا تے ہوں تو پھر ان کے ایک ایک آ دمی کے مقا بلہ میں دس دس پندرہ پندرہ بلکہ بیس بیس آ دمی بھی ہیچ ہو جا تے ہیں۔جنگ بدر میں ایسا ہی ہوا غزوہ خندق میں بھی ایسا ہی ہوااور مسلما نوں کی ایک چھوٹی سی جماعت اپنے سے کئی گنا بڑی جماعت پر غالب آ گئی۔وَ لَمَّا بَرَزُوْا لِجَالُوْتَ وَ جُنُوْدِهٖ قَالُوْا رَبَّنَاۤ اَفْرِغْ اور جب وہ جالوت اور اس کی فوجوں (کے مقابلہ )کے لئے نکلے تو انہوں نے کہا اے ہمارے ربّ ! ہم پر قوت ِ برداشت عَلَيْنَا صَبْرًا وَّ ثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَ انْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ نازل کر اور (میدان جنگ میں) ہمارے قدم جمائے رکھ۔اور( ان) کافروں کے خلاف ہماری مدد کر۔الْكٰفِرِيْنَ ۰۰۲۵۱فَهَزَمُوْهُمْ بِاِذْنِ اللّٰهِ١ۙ۫ وَ قَتَلَ دَاوٗدُ جَالُوْتَ پھر (وہ جنگ میں کود پڑے اور) انہوں نے اللہ کے ارادہ کے مطابق انہیں شکست (دے )دی۔اور داؤد نے وَ اٰتٰىهُ اللّٰهُ الْمُلْكَ وَ الْحِكْمَةَ وَ عَلَّمَهٗ مِمَّا يَشَآءُ١ؕ وَ لَوْ جالوت کو قتل کیا۔اور اللہ نے اسے حکومت اور حکمت بخشی۔اور جو کچھ اسے( یعنی اللہ کو) منظور تھا اس کا علم اسے لَا دَفْعُ اللّٰهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ١ۙ لَّفَسَدَتِ (یعنی داؤد کو)عطا کیا۔اور اگر اللہ انسانوں کو (شرارت سے) نہ ہٹائے رکھتا۔یعنی بعض( انسانوں) کو بعض کے ذریعہ سے الْاَرْضُ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ ذُوْ فَضْلٍ عَلَى الْعٰلَمِيْنَ۰۰۲۵۲ (نہ روکتا)تو زمین تہ و بالا ہو جاتی۔لیکن اللہ تمام جہانوں پر بڑا فضل کرنے والا ہے (اس لئے اس فساد کو روک دیتا ہے)۔حلّ لُغات۔بَرَزَ کے معنے ہیں خَرَجَ۔با ہر نکلا۔(اقرب)