تفسیر کبیر (جلد ۲) — Page 131
عَلَیْہِ عَقُوْبَۃُ ذَنْبِہٖ کہ اس پر اس کے قصور اور جُرم کی سزا وارد ہوئی۔(لسان) امام راغب بَاءُ وْ بِغَضَبٍ مِّنَ ﷲِ کے معنے کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔اَیْ حَلَّ مَبْوَأً وَمَعَہٗ غَضَبُ اللّٰہِ اَیْ عُقُوْبَتُہٗکہ بَاءَ بِغَضَبٍ مِّنَ ﷲِ کے معنے ہیں وہ اپنی جائے رہائش پر اس طرح ٹھہرا کہ اس کے ساتھ اﷲ کا غضب تھا۔وَبِغَضَبٍ فِیْ مَوْضِعِ حَالٍ اَیْ رَجَعَ وَجَاءَ وَحَالُہٗ اَنَّہٗ مَغْضُوْبٌ۔یعنی بِغَضَبٍ پر با جو آئی ہے وہ حالت کے اظہار کے لئے آئی ہے یعنی بَاءَ بِغَضَبٍ کہیں گے تو اس کے معنے ہوں گے وہ لوٹا درآنحالیکہ وہ غضب کا مورد ہو رہا تھا۔پھر لکھا ہے وَ اِسْتِعْمَالُ بَا تَنْبِیْھًا عَلٰی اَنَّ مَکَانَہُ الْمُوَافِقَ یَلْزَمُہٗ فِیْہِ غَضَبُ ﷲِ۔فَکَیْفَ غَیْرُہٗ مِنَ الْاَمْکِنَۃِ اور بَاءَ فعل کے بعد لفظ بَا کا صلہ لانا ان معنوں کی طرف اشارہ ہے کہ ان کا یہ حال ہے کہ ان کے اپنے گھر میں ان پر غضب نازل ہو رہا ہے۔اگر وہ اپنے گھر کے علاوہ کسی اور جگہ ہوں تو نہ معلوم ان کا کیا حال ہو۔(مفردات) پس بَاءُ وْ بِغَضَبٍ کے ایک معنے ہوں گے۔وہ غضب کا مورد بن گئے۔ان کے گھروں میں غضب نے اپنا گھر بنا لیا۔یَکْفُرُوْنَ۔کَفَرَسے مضارع جمع مذکر غائب کا صیغہ ہے اور کَانُوْا یَکْفُرُوْنَ بِاٰیٰتِ ﷲِ کے معنے ہیں وہ اﷲ تعالیٰ کی آیتوں کا انکار کرتے تھے۔کَفَرَ الرَّجُلُ (یَکْفُرُ کُفْرًا) کے معنے ہیں ضِدُّ اٰمَنَکسی چیز کا انکار کیا۔کَفَرَ نِعْمَۃَ اللّٰہِ وَبِنِعْمَتِہٖ جَحَدَھَا وَ سَتَرَھَا۔اللہ کی نعمتوں کا انکار کیا اور نا شکری کی (اقرب) اَلْکُفْرُ فِی اللُّغَۃِ سَتْرُالشَّیْ ءِ۔کفر کے لغوی معنے کسی چیز کو ڈھانپنے کے ہیں۔وَکُفْرٌ بِنِعْمَۃٍ وَکُفْرَانُھَا سَتْرُ ھَا بِتَرْکِ اَدَاءِ الشُّکْرِ او رکفر انِ نعمت کے معنے ہیں نعمت کا شکر ادا نہ کیا۔وَلَمَّا کَانَ الْکُفْرُاَنْ یَّقْتَضِیَ جُحُوْدَ النِّعْمَۃِ صَارَ یُسْتَعْمَلُ فِی الْجُحُوْدِ اور کفر انِ نعمت میں نعمت کا شکریہ ادا نہ کرنا ایک طرح پر اس نعمت کا انکار تھا اس لئے کفر کا لفظ صرف انکار کے معنے میں مستعمل ہونے لگا۔وَالْکَافِرُ عَلَی الْاِطْـلَاقِ مُتَعارِفٌ فِیْمَنْ یَجْحَدُ الْوَحْدَ نِیَّۃَ اَوِ النُّبُوَّۃَ اَوِ الشَّرِیْعَۃَ اَوْ ثَـلَا ثَھَا اور کافرکا لفظ جب اکیلا استعمال ہو تو اس کے معروف معنے یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت یا آنحضرتؐ کی نبوت اور شریعت یا ان تینوں کا منکر ہو (مفردات) پس کَفَرُوْا کے معنے ہوں گے جنہوں نے انکار کیا۔کفر کیا۔حق پوشی کی۔یا اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا یا آنحضرت صلعم کی نبوت کا یا شریعت کا یا ان تینوں کا انکار کیا۔اٰیٰتٌ۔اٰیٰتٌ اٰیَۃٌ کی جمع ہے اور اٰیَۃٌ کے معنے علامت، نشان اور دلیل کے ہوتے ہیں نیز قرآن کریم کے ہر ایسے ٹکڑے کو جسے کسی لفظی نشان کے ساتھ دوسرے سے جُدا کر دیا گیا ہو اٰیَۃٌ کہتے ہیں۔(تاج )