تفسیر کبیر (جلد ۲) — Page 112
بوجھ ہلکا کر دیں۔(اقرب) مفردات میں ہے کہ حِطَّۃٌ کے معنے ہیں حُطَّ عَنَّا ذُنُوْبَنَا کہ ہمارے گناہوں اور قصوروں کو معاف کر کے ہمارے بوجھوں کو ہم سے اُتار دیجئے۔(مفردات) نَغْفِرْ۔غَفَرَ سے مضارع متکلّم مع الغیر کا صیغہ ہے اور غَفَرَ الشَّیْ ءَ غَفْرًا کے معنے ہیں سَتَرَہٗ کسی چیز کو ڈھانپ دیا اور غَفَرَاللہُ لَہٗ ذَنْبَہٗ کے معنے ہیں غَطَّی عَلَیْہِ وَ عَفَا عَنْہُ۔اﷲ تعالیٰ نے اس کے گناہوں پر پردہ پوشی کی اور اس کے گناہوں سے تجاوز کرتے ہوئے اسے معاف کر دیا اور جب غَفَرَاللہُ الْاَمْرَبِغُفْرَتِہٖ کہیں گے تو معنے ہوں گے اَصْلَحَہٗ بِمَایَنْبَغِیْ اَنْ یُّصْلَحَ بِہٖ کسی امر کی ان چیزوں سے اصلاح کی جن کے ذریعہ سے اس کی اصلاح ہو سکتی تھی۔(اقرب) خَطَایَا۔اَلْخَطِیْئَۃُ کی جمع ہے اور اَلْخَطِیْئَۃُ کے معنے ہیں اَلذَّنْبُ۔جرُم۔قصور۔وَقِیْلَ الْمُتَعَمَّدُ مِنْہُ بعض کے نزدیک خَطِیْئَۃٌ اس قصور کو کہیں گے جو جان بوجھ کر کیا جائے۔خَطِیْئَۃٌ کا لفظ اِثْمٌ سے عام ہے کیونکہ اِثْمعمدًا ہی ہوتا ہے اور خَطِیْئَۃ عمدًا اور غیر عمدًا ہر دو طرح ہو سکتی ہے۔(اقرب) نَزِیْدُ۔زَادَ سے مضارع متکلّم مع الغیر کا صیغہ ہے اور زَادَ لازم اور متعدّی ہر دو طرح استعمال ہوتا ہے چنانچہ زَادَ الشَّیْ ءَ کے معنے ہیں نَـمَا کوئی چیز بڑھ گئی اور زَادَالشَّیْ ءَ کے معنے ہیں کسی چیز کو بڑھایا۔نیز زَادَ فَـلَانٌ کے معنے ہیں اَعْطَی الزِّیَادَۃَ اس نے کسی کو حق سے زیادہ دیا (اقرب) پس نَزِیْدُ کے معنے ہوں گے (۱) ہم بڑہائیں گے (۲) ہم زیادہ دیں گے۔اَلْمُحْسِنِیْنَ۔اَحْسَنَ سے اسم فاعل مُحْسِنٌ آتا ہے۔مُحْسِنُوْنَ اور مُحْسِنِیْنَ اس کی جمع ہے۔اَحْسَنَ اِلَیْہِ وَبِہٖ کے معنے ہیں عَمِلَ حَسَنًا وَ اَعْطَاہُ الْحَسَنَۃَ کسی کے ساتھ اچھا سلوک کیا نیز اس کے معنے ہیں اَتَی بِالْحَسَنِ نیک کام کیا اور جب اَحْسَنَ الشَّیْ ئَ کہیں تو اس کے معنے ہوں گے جَعَلَہٗ حَسَنًا کسی چیز کو خوبصورت بنایا۔اَحْسَنَ کے ایک معنے عَلِمَہٗ کے ہیںیعنی کسی چیز کو عمدگی سے جانا۔چنانچہ کہتے ہیں فُـلَانٌ یُحْسِنُ الْقِرَاءَ ۃَ کہ فلاں شخص اچھی طرح قرا ء ت جانتا ہے۔(اقرب) تفسیر۔اُدْخُلُوا الْبَابَ سُـجَّدًا۔یعنی فرمانبرداری کی حالت میں شہر میں داخل ہو۔اور ایسے اخلاق دکھاؤ جو ایک نبی کی امّت کے مناسب حال ہوں تا ان لوگوں پر بُرا اثر نہ پڑے۔قُوْلُوْاحِطَّۃٌ سے مراد قُوْلُوْاحِطَّۃٌ سے یہ مراد ہے کہ اپنی کمزوریوں کی معافی کے لئے دعائیں کرتے جاؤ تاکہ تمدّنی زندگی کے بُرے اثرات تمہارے دلوں پر نہ پڑیں۔حِطَّۃٌ اِسْتَحَطَّ کا اسم ہے اور اِسْتَحَطَّ کے معنے