تفسیر کبیر (جلد ۱)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 508 of 657

تفسیر کبیر (جلد ۱) — Page 508

اس کی تائید میں لگ گئے لیکن ابلیس مزاج نافرمانی پر اُتر آئے (۴) جب ظاہری مخالفت ناکام رہتی ہے تو الٰہی سلسلوں کے دشمن ان میں شامل ہو کر ان کی مخالفت کرتے ہیں جیسا کہ آدم کے وقت میں شیطان نے کیا اور ایسا ہی معاملہ اسلام سے وہ کریںگے اور کر رہے ہیں لیکن جس طرح آدم کا شیطان ناکام رہا اور حقیقی نقصان آدم علیہ السلام کو نہ پہنچا سکا۔یہ منافق بھی اسلام کو کوئی حقیقی نقصان نہ پہنچا سکیں گے اور باوجود ان کی مخالفت کے اسلام ترقی کرے گا اور اس کے دشمن ایک دائمی عذاب میں مبتلا ہوں گے (۵) الٰہی ہدایت کا سلسلہ محدود نہیں۔ہر زمانہ کی ضرورت کے مطابق اللہ تعالیٰ ہدایت بھجواتا رہے گا اگر ہدایت کا سلسلہ محدود ہوتا تو پھر اسے پہلے نبی کے ساتھ ہی بند ہو جانا چاہیے تھا جیسا کہ مثلاً ہندوئوں کا خیال ہے لیکن وہ آدم اوّل کے ساتھ ختم نہیں ہوا بلکہ آدم اوّل کے منہ سے اللہ تعالیٰ نے آئندہ ہدایتوں کے آنے کی خبر دی۔پس آئندہ کسی وقت میں اس کا بند ہو جانا خلافِ عقل و خلافِ وحی الٰہی ہے۔(۶) جو لوگ آسمانی ہدایت پر ایمان لاتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں ان کی سابق خطائوں کے بداثرات سے بچا لیتا ہے جیسا کہ آدم علیہ السلام سے ہوا اور آئندہ کا ہر قدم ان کا ایسا مضبوط پڑتا ہے کہ مستقبل کے خطرات کم ہوتے ہوتے بالکل مٹ جاتے ہیں۔پس خدا تعالیٰ کے اس وعدہ پر ایمان رکھتے ہوئے مومن دلیر بہادر اور جری ہوتا ہے وہ قربانیوں کے وقت عواقب اور انجام سے نہیں ڈرتا کیونکہ جانتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی وحی اس کے لئے ایسا عُرْوَئہ وُثْقٰی ہے کہ اسے پکڑنے کے بعد وہ ہر دُکھ سے محفوظ ہو گیا۔اگر وہ جیتا رہا تو دنیا کا رہنما ہو گا اگر مارا گیا تو خدا تعالیٰ کی محبت بھری گود میں۔پس اسے کس امرکا خوف ہو سکتا ہے؟ يٰبَنِيْۤ اِسْرَآءِيْلَ اذْكُرُوْا نِعْمَتِيَ الَّتِيْۤ اَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَ اے بنی اسرائیل! میرے اس احسان کو یاد کرو جو میں تم پر کر چکا ہوں اور (تم نے) میرے (ساتھ جو) عہد(کیا تھااس) اَوْفُوْا بِعَهْدِيْۤ اُوْفِ بِعَهْدِكُمْ١ۚ وَ اِيَّايَ کو پورا کرو تب (میں نے) تمہارے(ساتھ جو) عہد( کیا تھا اس )کو میں پورا کروں گا اور مجھ (ہی )سے ڈروپھر فَارْهَبُوْنِ۰۰۴۱ (میں کہتا ہوں کہ) مجھ (ہی) سے ڈرو۔حَلّ لُغَات۔بَنِیْ اِسْرَآ ئِیْل۔اسرائیل حضرت یعقوب علیہ السلام کا لقب ہے جو بائبل کے بیان کے