تفسیر کبیر (جلد ۱)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 219 of 657

تفسیر کبیر (جلد ۱) — Page 219

نہیں ہو سکتے عاجل طور پر وہ ہلاک بھی ہو جائیں تب بھی فتح آخر انہی کے مقصد کو حاصل ہوتی ہے اگر حضرت امام حسینؓ کربلا کے میدان میں جان نہ دیتے تو مسلمانوں کو شاید اسلامی نظام کی اہمیت کا اس قدر احساس نہ ہوتا جس قدر کہ اُن کی شہادت کی وجہ سے ہوا۔اس شہادت نے مسلمانوں کے دلوں میں اسلام کی تعلیم کے اِحیاء کے لئے گویا ایک آگ لگا دی اور اسلام کے علماء نے اس تعلیم کو ہمیشہ کیلئے روشن کر دیا۔عَلٰى هُدًى الخ میں اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيْمَ میں بیان شدہ ہدایت کی طرف اشارہ اس آیت میں اس طرف بھی اشارہ ہے کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيْمَ میں جو دعا بندہ سے منگوائی گئی تھی وہ قرآن کریم کی مدد سے پوری ہو جاتی ہے او راس کے بتائے ہوئے تقویٰ کے طریق پر چل کر انسان خدا تعالیٰ کو حقیقتاً پا لیتا ہے صرف دعا تک ہی اس کی کوشش ختم نہیں ہو جاتی۔اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا سَوَآءٌ عَلَيْهِمْ ءَاَنْذَرْتَهُمْ۠ اَمْ لَمْ وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے درآںحالیکہ تیرا ڈرانا یا نہ ڈرانا ان کے لئے برابر ہے ٭ تُنْذِرْهُمْ لَا يُؤْمِنُوْنَ۰۰۷ ہرگز ایمان نہیں لائیں گے۔حَلّ لُغات۔کَفَرُوْا۔کَفَرَ سے جمع کا صیغہ ہے اور کَفَرَ الرَّجُلُ (یَکْفُرُ کُفْرًا) کے معنے ہیں ضِدُّ اٰمَنَکسی چیز کا انکار کیا۔کَفَرَ نِعْمَۃَ اللّٰہِ وَبِنِعْمَتِہٖ۔جَـحَدَھَا وَ سَتَرَھَا۔اللہ کی نعمتوں کا انکار کیا اور نا شکری کی (اقرب) اَلْکُفْرُ فِی اللُّغَۃِ سَتْرُالشَّیْ ءِ۔کفر کے لغوی معنے کسی چیز کو ڈھانپنے کے ہیں۔وَکُفْرٌ بِنِعْمَۃٍ وَکُفْرَانُھَا سَتْرُ ھَا بِتَرْکِ اَدَاءِ الشُّکْرِ۔او رکفر انِ نعمت کے معنے ہیں نعمت کا شکر ادا نہ کیا۔وَلَمَّا کَانَ الْکُفْرُاَنْ یَّقْتَضِیَ جُـحُوْدَ النِّعْمَۃِ صَارَ یُسْتَعْمَلُ فِی الْـجُحُوْدِ۔اور کفر انِ نعمت میں نعمت کا شکریہ ادا نہ کرنا ایک طرح پر اس نعمت کا انکار تھا اس لئے کفر کا لفظ صرف انکار کے معنے میں مستعمل ہونے لگا۔وَالْکَافِرُ عَلَی الْاِ طْـلَاقِ مُتَعارِفٌ فِیْمَنْ ٭نوٹ۔اس جگہ جملہ معترضہ کا ترجمہ حال کا کیا گیا ہے۔اس کی وجہ ترجمہ کی دقت ہے۔کیونکہ جملہ معترضہ جو حال یا صفت کے مشابہ معنےدیتاہے،اس کاصحیح پورا مفہوم اردو میں ادا کرنا مشکل ہے۔اس لئے اس کے قریب ترین مفہوم کو ادا کرنے کے لئے ’’درآنحالیکہ‘‘ کے الفاظ لکھے گئے ہیں۔