تفسیر کبیر (جلد ۱۳)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 35 of 652

تفسیر کبیر (جلد ۱۳) — Page 35

کر ے او ر اُس کے فیوض کو حاصل کر کے زندگی حاصل کرے۔یہ امر یاد رکھنا چاہیے کہ قرآن کریم میں آسمان سے مراد صرف جَوّ نہیں ہوتا بلکہ تمام ستارے، سیارے اور روشنیاں وغیرہ اس سے مراد ہوتی ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جس طرح ان کے بغیر زمین کام نہیں دے سکتی اسی طرح محمد رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بغیر تم بھی کوئی خوبی ظاہر نہیںکر سکتے اور پھر جس طرح آسمانی فیوض سے زمین انکار نہیں کر سکتی اسی طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فیوض سے بھی تم ہمیشہ کے لئے انکار نہیں کر سکتے اگر زمین کے سامنے سورج آئے تو کیازمین اس وقت کہہ سکتی ہے کہ میں روشنی نہیں لیتی۔وہ مجبور ہے کہ سورج سے روشنی حاصل کرے۔اسی طرح جب محمد صلی اللہ علیہ وسلم ظاہر ہو گئے ہیں تو اب دنیا آپ کا زیادہ دیر تک انکار نہیں کر سکے گی وہ ضرور آپ پر ایمان لائے گی۔اس مضمون کی وضاحت اللہ تعالیٰ نے اگلی آیت میںفرمائی ہے۔وَ نَفْسٍ وَّ مَا سَوّٰىهَا۪ۙ۰۰۸ اور انسانی نفس کی اور اس کے بے عیب بنا ئے جانے کی۔حلّ لُغات۔سَوّٰی سوَّی الشَّیْءَ تَسْوِیَۃً کے معنے ہوتے ہیں جَعَلَہٗ سَوِیًّا وَصَنَعَہٗ مُسْتَوِیًّا اس کو درست اور عیبوں سے پاک بنایا۔اور سوّٰی کے معنے یہ بھی ہوتے ہیںکہ عیبوں کو دور کیا چنانچہ کہتے ہیں سَوَّیْتُ الْمُعْوَجَّ فَـمَا اسْتَوٰی۔میں نے ٹیڑھے کو سیدھا کرنا چاہا مگر وہ سیدھا نہ ہوا (اقرب) گویا سوّٰی کے معنے یہ بھی ہیں کہ اسے ایسا بنایا کہ اس میں کوئی عیب نہ تھا اور سوّٰی کے یہ بھی معنے ہیں کہ اس کو جو کج تھا درست کیا۔گویا بےعیب بنانا یا عیب کو دور کر دینا یہ دونوں باتیں تسویہ میں شامل ہیں۔تفسیر۔وَ نَفْسٍ وَّ مَا سَوّٰىهَا کے دو معنے پہلی آیت کی طرح اس آیت کے بھی دو معنے ہیں۔ایک تو یہ کہ ہم نفس کو بطور شہادت پیش کرتے ہیں اور اس کو بھی جس نے اسے معتد ل القویٰ بنایا۔سَوّٰی کے معنے معتدل القویٰ بنانے کے ہوتے ہیں اور سورۃ الاعلیٰ کے تفسیری نوٹوں میں اس کا مفصل ذکر آچکا ہے جس طرح پہلی آیت میں یہ بتایا تھا کہ ہم نے زمین کو قابلِ رہائش بنایا اسی طرح یہاں یہ بتایا ہے کہ ہم نے نفس کا تسویہ کیا اور اس میںایسی قوت پیدا کی ہے کہ وہ اعتدال سے ترقی کی طرف جاتاہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اگر تمہارے نفس میں یہ شہادت موجود نہ ہوتی اور جس طرح ہم نے زمین کو طَـحٰی کیا ہے اسی طرح تمہارے نفوس کا تسویہ نہ کیاہوتا تو تم