تفسیر کبیر (جلد ۱۳) — Page 263
لکھا ہے تو ہم اس کے خلاف کیا کرسکتے ہیں۔پانچواں نظریہ پانچواں خیال لوگوں میں یہ پایا جاتا ہے کہ انسان اپنی پیدائش کے نتائج بھگتنے کے لئے اس دنیا میں آتا ہے اور اس کی زندگی سابق کرم کا نتیجہ ہوتی ہے۔1۔Encyclopedia of Religion and Ethics Under Word Sin 2۔Encyclopedia of Religion and Ethics Under Word Adam 3۔Encyclopedia of Religion and Ethics Under Word (Hindu) چھٹا نظریہ چھٹا خیال جس کا اسلام مؤید ہے وہ یہ ہے کہ انسان بھلائی کے میلان کو لے کر پید اہوا ہے ہاں بگاڑنے سے وہ بگڑ بھی جاتا ہے۔پہلا عقیدہ کہ انسان برائی کے میلان کو لے کر پیدا ہوا ہے ہاں سدھارنے سے وہ سدھر بھی سکتا ہے۔بدھوں، چینیوں اور وام مارگیوں وغیرہ کا ہے۔دوسرا عقیدہ کہ انسان بھلائی کو لے کر پیدا ہوا ہے مگر بوجہ اس کے کہ آدمؑ نے گناہ کیا اب ورثہ کا گناہ اس کے اندر آگیا ہے اور وہ اس سے بلا کسی اور امداد کے آزاد نہیں ہوسکتا عیسائیوں کا ہے۔تیسرا عقیدہ کہ انسان کسی خاص ملکہ کو لے کر پیدا نہیں ہوا وہ اپنی تعلیم و تربیت سے متاثر ہوتا اور اس کے مطابق ہوجاتا ہے گویا وہ مجبور ہے حالات سے، زمانۂ حال کے فلسفی فرائیڈ کا ہے۔چوتھا عقیدہ کہ انسان مجبور پیدا کیا گیا ہے گویا وہ مجبور ہے قانون الٰہی سے یہ آخری زمانہ کے صوفیاء اور بعض عیسائیوں کا عقیدہ ہے۔پانچواں عقیدہ کہ انسان اپنی پیدائش کے نتائج بھگتنے کے لئے اس دنیا میں آتا ہے اور اس کی زندگی سابق کرم کا نتیجہ ہوتی ہے یہ ہندوئوں کا عقیدہ ہے۔چھٹا عقیدہ کہ انسان دنیا میں بھلائی کے میلان کو لے کر پیدا ہو اہے اور اس کے لئے بے انتہاء ترقی کے راستے کھلے ہیں۔ہاں بگاڑنے سے وہ بگڑ بھی جاتا ہے۔یہ اسلام کا عقیدہ ہے۔یہ چھ فلسفی نظریے ہیں ان میں سے چار جو فلسفیانہ کہلاتے ہیں جبر کی تائید میں ہیں۔ایک کفارہ کا عقیدہ ہے کہ وہ جبر کی وجہ اپنے دادا (یعنی آدمؑ) کے عمل کو کہتا ہے اور سب دنیا کے لوگوں کو فطرتاً برا قرار دیتا ہے۔دوسرا تناسخ کا عقیدہ ہے کہ وہ جبر کی وجہ اپنی سابقہ جونوں کے عمل کو قرار دیتا ہے اور گو اس عقیدہ کے ماتحت بعض کو اچھا اور بعض کو برا کہا جاتا ہے مگر بہرحال تناسخ جونوں کے چکر کو برائی کا نتیجہ قرار دیتا ہے۔یعنی جو اچھا ہے تناسخ ماننے والوں کے نزدیک ابھی وہ پورا اچھا نہیں تبھی وہ مختلف جونوں میں جاتا ہے گویا برائی ہر انسان میں ہے صرف فرق یہ ہے کہ کسی میں کم ہے اور کسی میں زیادہ۔جو بظاہر اچھا نظر آتا ہے اس میں بھی درحقیقت برائی پائی جاتی ہے اور اسی لئے