تفسیر کبیر (جلد ۱۱) — Page 63
اَلْفَرْضُ۔فرض۔اَلدَّوَاۃُ۔دوات (اقرب) تفسیر۔کوئی انسانی عمل ضائع نہیں ہوتا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہم نے ہر چیز کا اچھی طرح اندازہ کر رکھا ہے یا ہر چیز کو ہم نے ایک اندازہ کی جگہ میں محفوظ کر رکھا ہے۔مطلب یہ کہ وہ ایسی جگہ محفوظ ہیں جہاں سے کوئی چیز ضائع نہیں ہو سکتی۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کوئی انسانی عمل ایسا نہیں جو ضائع ہو جا تا ہو بلکہ وہ ضرور کسی نہ کسی شکل میں محفوظ ہوتا ہے۔ریڈیو کی ایجاد نے اس صداقت کو بہت بڑا ثبوت مہیا کر دیا ہے ہزاروں ہزار میل پر ایک شخص اپنی زبان سے کوئی لفظ نکالتا ہے تو فوراً ہم تک پہنچ جاتا ہے اور ہم گھر بیٹھے ہزاروں ہزار میل دور کی آواز اس طرح سُن لیتے ہیں جیسے وہ ہمارے پاس بیـٹھا باتیں کر رہا ہے۔مجھے خیال آیا کرتا ہے کہ کوئی تعجب نہیں اگر یہ علوم ترقی کرتے کرتے اس حالت کو پہنچ جائیں کہ گزشتہ زمانہ کی آوازوں کو بھی ریکارڈ کیا جاسکے۔اگر کوئی ایسا آلہ نکل آئے تو ہو سکتا ہے ہم رسول کریم صلے اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی وہ حدیثیں جو آج کتابوں میں پڑھتے ہیںخود رسول کریم صلے اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی زبان سے سن لیں۔یہ بات موجودہ زمانہ کی ایجادات کو دیکھتے ہوئے اب ناممکن نظر نہیں آتی۔زمانہ بہت ترقی کر چکا ہے ممکن ہے آئندہ چل کر کوئی ایسا آلہ ایجاد ہو جائے اور گزشتہ زمانہ کو بھی اپنے کنٹرول میں لایا جاسکے۔اس صورت میں ہمیں گزشتہ زمانہ کی آوازیںآسانی سے سُنائی دینے لگیں گی۔ہم جس صدی کے جس سال کی کوئی بات سننا چاہیں گے اُس صدی کے اُس سال پر اُس آلہ کو نصب کر دیں گے اور آوازوں کو سُننا شروع کر دیں گے کاش دنیا اس ترقی سے صداقت کی طر ف آئے۔فَذُوْقُوْا فَلَنْ نَّزِيْدَكُمْ اِلَّا عَذَابًاؒ۰۰۳۱ پس (اپنے اپنے اعمال کے مطابق) عذاب چکھو۔اور ہم تم کو (عذاب کے بعد) ٭ عذاب ہی دیتے چلے جائیں گے۔حل لغات۔اَلْعَذَابُ: اَلْعَذَابُ کُّلُّ مَاشَقَّ عَلیَ الْاِنْسَانِ وَمَنَعَہٗ عَنْ مُرَادِہٖ عذاب کے معنے ہیں ہر وہ چیزجو انسان پر شاق گزرے اور حصول مراد سے اُسے روک دے۔وَفِیْ الْکُلِّیَاتِ کُلُّ عَذَابٍ فِیْ الْقُراٰنِ فَہُوَا لتَّعْذِیْبُ اِلَّا وَلْیَشْھَدْ عَذَابَھُمَاطَائِفَۃٌ فَاِنَّ الْمُرَادَالضَّرْبُ اور کلیات میں لکھا کہ لفظ عَذَاب سے ٭ یہ مراد نہیں کہ عذاب بڑھتا چلا جائے گا بلکہ مرادیہ ہے کہ جب ایک قسم کا عذاب ختم ہوگا تو پھر دوسرا عذاب شروع ہو جائے گا یعنی جب تک کامل بخشش نہ ہوگی عذاب میں وقفہ نہ ہوگا اس مضمون کو ادا کرنے کے لئے ہم نے اوپر کا ترجمہ کیا ہے۔