تفسیر کبیر (جلد ۱۱)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 472 of 615

تفسیر کبیر (جلد ۱۱) — Page 472

کیا چیز ہے؟ عَیْنًا یَّشْرَبُ بِھَا الْمُقَرَّبُوْنَ۔یہ ایک چشمہ ہے جس سے مقرب لوگ پانی پیتے ہیں۔یَشْرَبُ بِھَا کے متعلق بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس میں باء زائدہ ہے۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہاں باء بمعنے مِنْ ہے اور بعض کہتے ہیں کہ یہاں بَاء حال کے لئے ہے یعنی عَیْنًا یَّشْرَبُ مَمْزُوْجًا بِھَا الْمُقَرَّبُوْنَ وہ ایک چشمہ ہے جس سے ملا کر رحیق پیتے ہیں۔اور بعض نے کہا ہے کہ یہاں بَاء معنًا استعمال ہوئی ہے یعنے اصل میں یہ وہ جملے ہیں یَشْرَبُ وَیَلْتَذُّ بِھَا الْمُقَرَّبُوْنَ مقرب اس میں سے پیتے اور لذت حاصل کرتے ہیں۔(تفسیر روح المعانی زیر آیت ھٰذا) یَشْرَبُ بِھَا الْمُقَرَّبُوْنَ نے صاف طور پر بتا دیا ہے کہ مِزَاجُہٗ مِنْ تَسْنِیْمٍ میں الہام الٰہی کا ہی ذکر کیا گیا تھا کیونکہ اس آیت میں یہ مضمون بیان کیا گیا ہے کہ قرآن کریم کی تعلیم کو تازہ الہام کی روشنی میں پیش کیا جاتا رہے گا۔اور یہ الہام مقرب لوگوں پر نازل ہو گا یعنی امت محمدؐیّہ میں ہمیشہ ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں گے جن کے دلوں میں تسنیم کا چشمہ پھوٹے گا اور وہ اس پانی کو پی کر قرآن کریم کی ایسی تشریحیں اور توضیحیں کریں گے جن سے ہر زمانہ کے لوگ فائدہ اُٹھا سکیں گے۔اِنَّ الَّذِيْنَ اَجْرَمُوْا كَانُوْا مِنَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا يَضْحَكُوْنَٞۖ۰۰۳۰ وہ (لوگ) جو مجرم ہوئے یقیناً مومنوں سے ہنسی (ٹھٹھا) کیا کرتے تھے۔اور جب اُن کے پاس سے گزرتے تھے وَ اِذَا مَرُّوْا بِهِمْ يَتَغَامَزُوْنَٞۖ۰۰۳۱ تو ایک دوسرے کو آنکھ سے اشارے کیا کرتے تھے۔حَلّ لُغَات۔یَضْحَکُوْنَ:یَضْحَکُوْنَ ضَحِکَ سے جمع مذکر غائب کا صیغہ ہے اور اَلضِّحْکُ (جو ضَحِکَ کا مصدر ہے) کے معنے ہیں اِنْبِسَاطُ الْوَجْہِ وَتَکَشُّرُ الْأَسْنَانِ مِنْ سُرُوْرِ النَّفْسِ یعنی ضَحک کے اصل معنی ہیں چہر ے پر کشادگی پیدا ہو جانا اور خوشی کے ساتھ دانت بجنے لگ جانا وَاسْتُعِیْرَ الضِّحْکُ لِلْسُخْرِیَّۃِ پھر استعارۃً اس کو تمسخر کے معنوں میں بھی استعمال کیا جانے لگا۔چنانچہ کہتے ہیں ضَحِکْتُ مِنْہُ میں نے اس سے تمسخر کیا۔وَرَجُلٌ ضُحَکَۃٌ یَضْحَکُ مِنَ النَّاسِ۔وہ شخص جو لوگوں سے تمسخر کرے اُس کو ضُحَکَۃٌ کہتے ہیں۔وَضُحْکَۃٌ لِمَنْ یُضْحَکُ مِنْہُ اور وہ شخص جس پر لوگ ہنسیں اس کو ضُحْکَۃٌ کہتے ہیں۔ضحک سے مراد تعجب قرآن مجید میںآتا ہے وَکُنْتُمْ مِنْھُمْ تَضْحَکُوْنَ۔اِذَاھُمْ مِنَّا یَضْحَکُوْنَ