تفسیر کبیر (جلد ۱۱) — Page 357
جماعت کو نیکی کا جو بلند مقام حاصل ہوتا ہے وہ کاذب مدعی کے ماننے والوں کو حاصل نہیں ہوتا۔غرض شیطان بُزدل ہوتا ہے مگر مومنوں کے اندر اقدام پایا جاتا ہے۔شیطان بدی کی طرف لے جاتا ہے اور اُن میں نیکی کا مادہ ترقی کرتا جاتا ہے۔شیطان بے اصول ہوتا ہے مگر اُن کے سامنے ایک معیّن پروگرام ہوتا ہے جو اُن کی کامیابی کا ضامن ہوتا ہے۔شیطان چھپ چھپ کر باتیں کرتا ہے اور وہ علی الاعلان باتیں کرتے ہیں۔پھر تم کس طرح کہہ سکتے ہو کہ یہ کلام جو محمد رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم پیش کر رہے ہیں یہ شیطانِ رجیم کا کلام ہے۔بعض دفعہ الفاظ تھوڑے سے ہوتے ہیں مگر اُن میں مضامین بڑے وسیع طور پر پائے جاتے ہیں یہاں بھی شیطان رجیم کا لفظ رکھ کر اللہ تعالیٰ نے ایک بہت بڑا مضمون بیان کر دیا ہے اور اُن آیات کی طرف اشارہ کر دیا ہے جن میں شیطان رجیم کا ذکر آتا ہے۔اس طرح اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا ہے کہ شیطان رجیم کی جوجو عادتیں قرآن کریم میں بیان کی گئی ہیں وہ سب دیکھ لو اور پھر ایک ایک بات کے متعلق غور کرو آخری تم اسی نتیجہ پر پہنچو گے کہ یہ شیطان رجیم کا کلام نہیں ہے۔فَاَيْنَ تَذْهَبُوْنَؕ۰۰۲۷اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِيْنَۙ۰۰۲۸ پھر (باوجود اس کے) تم کہاں جاتے ہو۔یہ تو صرف (تمام) جیالوںکے لئے ایک نصیحت ہے۔حَلّ لُغَات۔ذِکْرٌ ذِکْرٌ کے معنے ہیں اَلتَّلَفُّظُ بِالشَّیْءِ۔کسی چیز کا زبان سے تلفّظ کرنا۔إِحْضَارُہُ فِیْ الذِّھْنِ بِحَیْثُ لَا یَغِیْبُ عَنْہُ کسی چیز کو ذہن میں اس طرح مستحضر کرنا کہ وہ ذہن سے غائب نہ ہو جائے۔الصِّیْتُ۔شہرت۔اَلشَّرَفُ۔بزرگی۔شرف۔اَلْکِتَابُ فِیْہِ تَفْصِیْلُ الدِّیْنِ وَوَضْعُ الْمِلَلِ۔ایسی کتاب جس میں دین کی تفصیل ہو۔اَلذِّکْرُ مِنَ الْقَوْلِ۔اَلصُّلْبُ الْمَتِیْنُ۔پکی اور مضبوط بات (اقرب) تفسیر۔فرماتا ہے اب بولو۔کیا تمہارے لئے کوئی بھی رستہ باقی ہے۔اگر تم کہو کہ اس کی ذات میں نقص ہے تو ہم نے تمہارے سامنے یہ بات پیش کر دی ہے کہ وَمَا صَاحِبُکُمْ بِمَجْنُوْنٍ۔یہ تمہارا ساتھی ہے دن رات تمہارے ساتھ رہتا اور تمہارے ساتھ ہی اُٹھتا بیٹھتا ہے۔تم خود اس بات کی گواہی دے سکتے ہو کہ یہ مجنون نہیں ہے۔پھر اگر تم کہو کہ اس نے جوکلام پیش کیا ہے یہ خدا کی طرف سے نہیں بلکہ شیطان کی طرف سے ہے تو اس کا بھی ہم نے تفصیلًا جواب دے دیا ہے اب جواب دو کے تمہارے لئے کون سا رستہ باقی ہے سوائے اس کے اب تمہارے لئے اور کوئی