تفسیر کبیر (جلد ۱۰)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 274 of 553

تفسیر کبیر (جلد ۱۰) — Page 274

لَوْاَنَّھُمْ کَانُوْایَھْتَدُوْنَ کاش یہ لوگ ہدایت کاراستہ اختیار کرتے اور شرک کا ارتکاب کر کے عذاب الٰہی کامورد نہ بنتے۔وَ يَوْمَ يُنَادِيْهِمْ فَيَقُوْلُ مَا ذَاۤ اَجَبْتُمُ الْمُرْسَلِيْنَ۰۰۶۶ اوراس دن(کو بھی یاد کرو جب )خداان کو پکارے گا اورکہے گا تم نے رسولوں (کے وعظ) فَعَمِيَتْ عَلَيْهِمُ الْاَنْۢبَآءُ يَوْمَىِٕذٍ فَهُمْ لَا يَتَسَآءَلُوْنَ۠۰۰۶۷ کاکیا جواب دیاتھا ؟پس اس دن ساری دلیلیں انہیں بھول جائیں گی۔اوروہ ایک دوسرے سے کوئی سوال نہ فَاَمَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَعَسٰۤى اَنْ يَّكُوْنَ کرسکیں گے۔پس جوکوئی توبہ کرے گا اورایمان لائے گا اورمناسب حال عمل کرے گاقریب ہوگا مِنَ الْمُفْلِحِيْنَ۰۰۶۸ کہ وہ بامراد لوگوں میں شامل ہوجائے۔حل لغات۔عَمِیَتْ:عَمِیَتْ عَمِیَ سے مؤنث کاصیغہ ہے اور عَمِیَ کے معنے ہیں ذَھَبَ بَصَرُہٗ کُلُّہٗ مِنْ عَیْنَیْہِ کِلْتَیْھِمَا اس کی دونوں آنکھوںکی بینائی جاتی رہی۔اورعَمِیَ فُلَانٌ کے معنے ہیں ذَھَبَ بَصَرُ قَلْبِہٖ وَجَھِلَ۔اس کے دل کی بصیرت جاتی رہی۔اوروہ جاہل رہ گیا۔عَمِیَ عَلَیْہِ الْاَمَرُ کے معنے ہیں اِلْتَبَسَ وَ اشْتَبَہَ وَمِنْہُ فَعَمِیَتْ عَلَیْھِمُ الْاَنْبَآءُ یَوْمَئِذٍ۔یعنی ساری چیز یں ان پر مشتبہ ہوجائیں گی اوربھو ل جائیں گی اور عَمِیَتِ الْاَخْبَارُ عَنْ فُلَانٍ کہیں تومعنے ہوں گے خَفِیَتْ۔فلاں شخص سے خبریں مخفی ر ہ گئیں۔(اقرب) تفسیر۔فرمایا۔تم اس دوسرے وقت کوبھی یاد کرو جبکہ اللہ تعالیٰ کفارکواپنے سامنے حاضر کرے گا اور ان سے پوچھے گا کہ جو رسول میں نے تمہاری ہدایت کے لئے بھیجے تھے تم نے ان کو کیا جواب دیاتھا ؟ اس پر بجائے اس کے کہ وہ کوئی بات کریں جہنم کو اپنے سامنے دیکھ کر وہ ایسے پریشان ہوں گے کہ تمام خیالات ان کے دماغ سے نکل جائیں گے اور انہیں کچھ یاد نہیں رہے گا کہ ہم کیا کچھ کرتے تھے بلکہ و ہ ایسے گھبراجائیں گے کہ ایک دوسرے سے بھی کچھ پوچھ نہیں سکیںگے۔