تفسیر کبیر (جلد ۱۰) — Page 275
فَاَمَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَعَسٰۤى اَنْ يَّكُوْنَ مِنَ الْمُفْلِحِيْنَ۔ہاں جو لوگ توبہ کی توفیق پا گئے اور ایمان لے آئے اوراس کے مطابق انہوں نے عمل بھی کئے وہ یقیناً اس دن کامیاب ہوں گے۔عَسٰی کالفظ گوامید کے معنے دیتاہے مگر جب خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ لفظ استعمال کیاجائے توپھر اس کے معنے یقین اورقطیعت کے ہوتے ہیں (تفسیر قرطبی جلد ۱۳ص ۳۰۴) پس عَسٰی اَنْ یَّکُوْنَ مِنَ الْمُفْلِحِیْنَ کے یہ معنے ہیں کہ ایسے لوگ یقیناً کامیاب ہوں گے۔وَ رَبُّكَ يَخْلُقُ مَا يَشَآءُ وَ يَخْتَارُ١ؕ مَا كَانَ لَهُمُ اورتیرارب جو چاہتاہے پیداکرتاہے۔اورجس کو چاہتاہے چن لیتا ہے۔ان کو اس بار ہ میں کوئی اختیار الْخِيَرَةُ١ؕ سُبْحٰنَ اللّٰهِ وَ تَعٰلٰى عَمَّا يُشْرِكُوْنَ۰۰۶۹وَ رَبُّكَ حاصل نہیں۔اللہ( تعالیٰ )پاک ہے اوران کی مشرکانہ باتوں سے بلند ہے۔اورتیرارب اس کو بھی جانتاہے جس يَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُوْرُهُمْ وَ مَا يُعْلِنُوْنَ۰۰۷۰ کو وہ سینہ میں چھپاتے ہیں اوراسے بھی جسے و ہ ظاہر کرتے ہیں۔حل لغات۔اَلْـخِیَرَۃُ:اَلْـخِیَرَۃُ خَارَ کامصدر ہے اور خَارَ الرَّجُلَ عَلیٰ غَیْرِہٖ کے معنے ہیں فَضَّلَہٗ اس کو غیر پر فضیلت دی۔اور جب خَارَ الشَّیْءَ کہیں تو معنے ہوں گے اِنْتَقَاہُ۔اس کو چن لیا۔اورخَیَّرَ فُلَانًا فِیْ الْاَمْرِ وَبَیْنَ الْاَمْرَیْنِ کے معنے ہیں فَوَّضَ اِلَیْہِ الْخِیَارَ۔دوکاموں میں اس کواختیار دیا۔پس اَلْـخِیَرَۃُ کے معنے ہوں گے۔فضیلت۔اختیار یاچننا۔تُکِنُّ: تُکِنُّ اَکَنَّ سے مضارع واحد مؤنث کاصیغہ ہے اوراَکَنَّ الشَّیْءَ کے معنے ہیں سَتَرَہٗ فِیْ کِنِّہٖ وَغَطَّاہُ وَاَخَفَاہُ۔ایک چیز کو تھیلی میں چھپایا۔اَلْکِنُّ :وِقَآءُ کُلِّ شَیْءٍ وَسِتْرُہٗ اور کِنّ اس تھیلی وغیرہ کوکہتے ہیں جس میں چیزوں کو محفوظ کیاجائے او ر انہیں چھپاکررکھاجائے (اقرب)پس تُکِنُّ صُدُوْرُھُمْ کے معنے ہوں گے۔و ہ باتیں جن کو وہ اپنے سینوں میں چھپاتے ہیں۔تفسیر۔اس آیت میں بتایاکہ تیرار ب جو چاہتاہے پیداکرتاہے۔یعنی دنیا میں جس تغیر کو چاہتاہے جاری