تفسیر کبیر (جلد ۱۰)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 169 of 553

تفسیر کبیر (جلد ۱۰) — Page 169

گی۔(۳) یہ بھی قبل از وقت بتایاگیاکہ یہ بیماری پنجاب میں نہایت سخت ہوگی۔چنانچہ بعد کے واقعات نے بتادیاکہ پنجاب میں ہی یہ بیماری سب سے زیادہ پھیلی اوریہیں سب سے زیادہ موتیں ہوئیں۔(۴) ڈاکٹروں نے متواتر اعلانات کئے کہ اب یہ بیماری قابو میں آگئی ہے۔مگرآپ نے بتایا کہ اس وقت تک اس کازور ختم نہیں ہوگا جب تک اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کاعلاج نہ ہو۔اور ایسا ہی ہواکہ اس کادورہ برابر نوسال سختی سے ہوتارہا۔(۵) آخر میں خدا تعالیٰ نے خودرحم کرکے خوداس کے زور کوتوڑ دینے کاوعدہ کیا اور آپ کو بتایاگیاکہ ’’طاعون تو گئی مگر بخار رہ گیا‘‘(تذکرہ ایڈیشن دوم صفحہ ۵۱۲ تاریخ الہام ۲۸ ؍اپریل ۱۹۰۴ء)۔چنانچہ اس الہام کے بعد طاعون کازور ٹو ٹ گیا۔اوربخار کا شدیدحملہ پنجاب میں ہواجس سے قریباً کوئی گھر خالی نہ رہا۔اورسرکاری رپورٹوں میں بھی تسلیم کیا گیا کہ بخار کا وہ حملہ غیر معمولی تھا۔غرض اس آیت میں بتایاگیاتھاکہ جب لوگوں پر آسمانی نشانوں اور عقلی دلائل کے ساتھ حجت پوری ہوجائے گی تو اس وقت روحانی مردوں اور روحانی بہروں اور روحانی اندھو ں کی سزادہی کے لئے ایک زمینی کیڑا پیدا کیاجائے گا جولوگوں کو کاٹے گا اورانہیں زخمی کرے گا۔اس لئے کہ لوگ خدا تعالیٰ کے نشانوں پر ایمان نہیں لائے تھے۔بانی سلسلہ احمدیہ نے اپنی کتب میں یہ بھی لکھا ہے کہ دابۃ الارض کے متعلق اللہ تعالیٰ کی طرف سے میرے دل میں یہ ڈالا گیاہے کہ اس سے طاعون مراد ہے (نزول المسیح ص ۳۸)۔اورآپ نے اپنی کتاب ’’نزول المسیح‘‘ ( صفحہ ۳۹تا۴۲)میں مختلف قرائن سے اس کوثابت کیا ہے۔مگر یہ بھی یاد رکھناچاہیے کہ اس دابہ کے خروج کی پیشگوئی میں صرف طاعون ہی کی خبرنہیں بلکہ خوردبین کی ایجاد کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کیونکہ اس کے بغیر دنیا کو کیونکر معلوم ہوسکتاتھاکہ اس بیماری کاباعث ایک دابۃ ہے۔پہلے لوگ تو بلغم۔صفراء۔سوداء اوردم پر ہی سب بیماریوں کے بواعث کی زنجیر کوختم کردیتے تھے۔وَ يَوْمَ نَحْشُرُ مِنْ كُلِّ اُمَّةٍ فَوْجًا مِّمَّنْ يُّكَذِّبُ اوراس دن(کویاد کرو) جب ہر (اس )قو م میں سے جو ہمارے نشانات کاانکار کرتی رہی ہوگی ہم ایک بڑاگروہ کھڑا بِاٰيٰتِنَافَهُمْ يُوْزَعُوْنَ۰۰۸۴حَتّٰۤى اِذَا جَآءُوْ قَالَ کریں گے۔پھر اس (گروہ)کومختلف گروہوں میں تقسیم کردیاجائے گا (تا خدا تعالیٰ کی خدمت میں حاضر ہوکر جواب