تفسیر کبیر (جلد ۱۰)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 170 of 553

تفسیر کبیر (جلد ۱۰) — Page 170

اَكَذَّبْتُمْ بِاٰيٰتِيْ وَ لَمْ تُحِيْطُوْا بِهَا عِلْمًا اَمَّا ذَا كُنْتُمْ دیں) اورجب و ہ اس کے پاس پہنچیں گے وہ ان سے کہے گا۔کیاتم نے میرے نشانات کا اس کے باوجود انکار کیاتھا کہ تَعْمَلُوْنَ۰۰۸۵وَوَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ بِمَا ظَلَمُوْا فَهُمْ تم نے علم کے ذریعہ سے ان کی پوری واقفیت حاصل نہیں کی تھی یایہ بتائو کہ تم (اسلام کے خلاف کیا)کیا سازشیں کیا لَا يَنْطِقُوْنَ۰۰۸۶ کرتے تھے۔اوران کے ظلموں کی وجہ سے ان کے خلاف کی گئی پیشگوئی پوری ہوجائے گی۔اوروہ کچھ بات نہ کرسکیں گے۔تفسیر۔فرماتا ہے۔اس دن کو بھی یاد کرو۔جبکہ ہم ہراس قوم میں سے جو ہمارے نشانات کا انکار کرتی رہی ہوگی ایک بڑی جماعت کھڑی کریں گے اور پھر وہ گروہ جماعت در جماعت تقسیم کر دیا جائے گایعنی آخر ی زمانہ میں ہرمذہب کے پیروئو ںمیں بے دینی پھیل جائے گی۔اورسب قوموں میں سے ایک ایک گروہ بے دینی کی تعلیم دینے لگ جائے گا جیساکہ اس زمانہ میں ہورہاہے۔اوریہ سلسلہ اس وقت تک چلتاچلاجائے گا جب تک ان کے متعلق سزاکافتویٰ جاری نہ ہوجائے اورخدا تعالیٰ کاان کویہ پیغام نہ پہنچ جائے کہ کیاتم نے میرے نشانوں کاانکار کردیاہے۔حالانکہ تم نے ان پر پوری طرح غور بھی نہیں کیاتھا۔اورنہ ان کی دلیلوں کو پرکھاتھا۔یااگریہ نہیں تواَور تم کیاکرتے رہے ہو۔اس میں بتایاکہ جب آخری زمانہ کے موعود کے ذریعہ سےاسلام کی صداقت ظاہر کی جائے گی تومختلف قومیں تعلیم کے نام پر دہریت پھیلانے کے لئے کھڑی ہوجائیں گی اورمختلف گروہوں میں تقسیم ہوجائیں گی یعنی مختلف ایسوسی ایشنز اوریونیورسٹیاں بن جائیں گی اوردین حقّہ کاانکار کرنے لگ جائیں گی۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ پہلے زمانوں میں بھی دین حقّہ کاانکار کرنے والے لوگ پائے جاتے تھے مگرجہاں تک منظم مخالفت اورجتھہ بندی کا سوال ہے۔یہ پہلے زمانوں میں نظر نہیں آتی۔اس زمانہ میں تو تاجروں نے بھی اپنی تنظیم قائم کی ہوئی ہے۔صنّاعوںنے بھی اپنی تنظیم قائم کی ہوئی ہے۔مزدوروں نے بھی اپنی تنظیم قائم کی ہوئی ہے۔اورسرمایہ داروں نے بھی اپنی تنظیم قائم کی ہوئی ہے۔بلکہ چوروں اورڈاکوئوں اورعورتوں اوربچوں کواغواکرنے والوں کے بھی منظم گروہ پائے جاتے ہیں۔اسی طرح کفر کابھی اسلام پر ایک تنظیم کے ماتحت حملہ ہورہاہے۔مگرجہاں شیطانی لشکر اپنی تنظیم میں