حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 490 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 490

پایااور غنی کر دیا۔کفّار نے آپ کو کہا تھا کہ آہم تجھے مال دیں گے۔اور تو سب لوگوں سے غنی ہو جائے گا۔اور تجھے سب سے زیادہ شریف عورت نکاح میں دیں گے اور تجھے اپنا رئیس بنائیں گے۔آپ نے کفار کی بات کا انکار کیا تو خدا نے کیا کچھ دیا۔کیا کفارب عرب کے اختیار و قدرت میں تھا کہ تمام عرب آپ کے ماتحت کر دیتے اور عجم آپ کے خدام کے زیر حکومت ہو جاتا۔ہرگز نہیں۔قسم بخداہرگز نہیں۔پھر خیر کثیر میں وہ عطا الہٰی ہے ئکہ اﷲ تعالیٰ سبہانہ، نے آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کے قلب شریف کو اپنے ذکر کے ساتھ جاری کیا اور اپنی محبت کے ساتھ پُر کر دیا۔یہ وہ عظیم الشان نعمت ہے۔کہ اس کی قدر اور عطمت کو کوئی نہیں سمجھ سکتا۔سوائے اس کے جس کو خدا تعالیف توفیق عطا کرے۔یہ وہ نعمت ہے کہ اس کے مشابہ کوئی نعمت دنیا اور آخرت میں نہیں ہے۔پھر اَور خیر کثیر میں یہ بات ہے۔کہ اﷲ سبحانہ، و تعالیٰ نے آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کو اپنی خاص نصرت اور ہدایت عطا فرمائی اور نماز میں آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک کی۔اور اس سے آپ کے سینے کو انشراح عطا فرمایا۔پھر خیر کثیر میں یہ بات ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے آپ کو وسیلہ عطا فرمایا اور مقام محمود عطا کیا۔اور آپ کو پہلا آدمی بنایا جو جنّت کا دروازہ کھولے گا اور حمد کا جھنڈا آپ کے ہاتھ میں دیا۔اور اﷲ تعالیٰ نے آپ کو حوض عطا فرمایا اور نہر عطا کی۔اور خیر کثیر میں یہ بات شامل ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کی اُمّت کے مومنوں کو آپ کی اولاد بنایا اور پھر کیرِ کثیر میں آپ پر وہ عطا الہٰی ہے کہ آپ کی اُمّت کے اعمالِ خیر پر بھی آپ کے واسطے اجر ہے۔کیونکہ اُمّت مرحومہ کے افراد نے اعمالِ نیک کو آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کے حکم اور آپؐ کے اتباع سے ہاصل کیا۔اور نیکی کی راہ دکھانے والا بھی نیکی کرنے والے کی مانند ہے۔پس ہر ایک عملِ خیر میں انحضرتؐ کے واسطے اجر ہے۔ہر ایک جو ایمان لایا اور نماز پڑھی اور جس نے روزہ رکھا اور جس نے فرائضِ حج کو ادا کیا اور جس نے توبہ کی اور صبر و توکل سے کام لیا۔اور جس نے علم سیکھا اور دوسروں کو سکھایا اور جس نے کلامِ پاک کو پڑھا اور جو خدا کی طرف جُھکا۔اور تصدیق کی اور جس نے مجاہدہ کیا یا جہاد کیا اور جس نیے تقوٰی اختیار کیا اور اپنی اور دوسروں کی اصلاح کی اور جس کسی نے نیکی کی اور اپنے ربّ کو راضی کیا اور ربّ کی راہ میں کوشس کی اور جہاد اور رباط فی سبیل اﷲ کیا اور ان باتوں میں ان کی پَیروی کی اور کفر و شرک سے بچا اور زناء اور قتلِ نفس سے پرہیزکیا۔اور