حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 314
۱۵۔۔مُعْصِرٰتِ ان بادلوں کو کہتے ہیں۔جن میں سپنچ کی طرح پانی بھرا ہوا ہو۔جو ٹپکنے کے قریب ہو۔مُعْصِرَۃ لُغت میں اس لڑکی کو بھی کہتے جو قریب البلوع ہو۔تَجَّ۔لازم اور متعدی دونوں معنوں میں مستعمل ہوتا ہے۔لازم جیسے ثَجَّ الْمَآئُ۔پانی کثرت سے بہا۔متعدی جیسے حدیث شریف میں اَحَبُّ الْعَمَلِ اِلَی اﷲِ الْعَجُّ و َ الثَّجُّ عَجَّ کے معنے تلبیہ پکارنا۔لبیّک کہنا اور ثَجَّ کے معنی قربانیوں کا خون بہنا۔غرضیکہ مُعْصِرٰت سے مَائً ثَجَّاجًا کا ہونا عبارت ہے۔بارش موسلادھار سے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان صفحہ۳۰۳، ۳۰۴) ۱۸۔۔: یوم الفصل مقرّے اور بدر یوم الفصل اور یوم الفرقان واقعات کے رُو سے ثابت ہو کر قیامت و محشرکے واسطے ایک بیّن دلیل ہے۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۸۷) سورۃ مرسلات میں یوم الفصل فرمایا تھا۔اب اس کی تفصیل بتاتا ہے۔کہ یہاں تو سب کچھ ملا جُلا ہے۔اگر یہاں عزاب آئے تو نیک آدمیوں کو بھی دمکھ پہنچتا ہے۔اس لئے فیصلہ کے واسطے ایک دن مقرّر ہے اور کفّار کو دنیا میں بھی اس کو نمونہ دکھایا جائے گا۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۸۷) ۲۱۔۔آسمان سے نشانات کی بارش ہو گی۔اور یہ جو بڑے بڑے پہاڑ بنے بیٹھے ہیں ھَبَآئٌ مَّتْثُوْرًا ہو جائیں گے۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۸۷) ۲۲۔۔:کے معنے کمین گاہ۔گھات۔قیدخانہ۔جیل خانہ۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان صفحہ ۳۰۴)