حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 313 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 313

غور کرو۔یہاں ارشاد فرمایا ہے کہ پہاڑ تمہارے گمان میں ایک جگہ جمے ہوئے نظر آتے ہیں۔اور وہ بادلوں کی طرح چلے جاتے ہیں۔اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ پہار زمین کے ساتھ ہرکت کرتے ہیں اور یہ کیسا عجیب نکتہ ہے۔( نور الدّین صفحہ ،ضمیمہ اخبار بدر قادیان صفحہ ۳۰۳) ۱۰۔۔نَوْمَ بھی قیامت کے ثبوت کے لئے ایک عجیب واقعہ روزمرّہ کا ہے۔سُبات کے کئی معنے ہیں سُبات۔نیند اور راحت۔سُبات:قطعًا لِانعْمَالِکُمْ۔سُبات تمدّد اور کھولنے کو بھی کہتے ہیں سَبَتَتِ الْمَرْأَۃُ شَعْرَھَا۔نیند بھی ایک قسم کی موت ہوتی ہے۔اﷲ تعالیٰ اپنی قدرتِ کاملہ سے پھر اس مُردے کو زندہ کرتا ہے۔یہ موت ناقص ہے موت کامل کے بعد بھی انسان اسی طرح پھر اٹھایا جائے گا۔یہاں اس کا ایک نمونہ دکھایا گیا ہے۔۱۱۔۔راتوں کے سُبات اور آرام پانے کی وجہ سے تھکے ہوئے چہروں پر دوسری صبح جو تروتازگی اور رونق آ جاتی ہے۔یہ بھی ایک قسم کا لباس ہے۔حقیقت میں رات بندوں کے لئے بڑی پردوہ پوس ہے۔کوئی شاعر کہتا ہے ؎ اَللَّیْلُ لِلْعناشِقِیْنَ سِتْراً یَالَیْتَ اَوْقَاتُھَا تَدُوْمٗ (ضمیمہ اخبار بدر قادیان صفحہ ۳۰۳) ۱۲۔۔انسان کے واسطے دن معاش کا ذریعہ اور رات آرام کا وقت بنایا ہے اور فرمایا ۔سرورِ عالم فخرِ بنی آدم صلی اﷲ علیہ وسلم نے بھی بَارَکَ اﷲُ فِیْ بُکُوْرِھَا۔کس قسم کی معاش؟ دنیوی معاش اُخروی معاش کے لئے یہ جگہ اَلدُّنْیَا مَزْرَعَۃُ الْاٰخِرَۃِ۔جیسا بیج بوؤ گے۔انجامِ کار ویسا پھل پاؤ گے۔کون اس بات کو نہیں جانتا کہ جَو کے بونے والے کو آخر جَو کاٹنے پڑیں گے۔(الحکم ۱۶؍اگست ۱۹۰۰ء صفحہ۴)