حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 298
یاقوت کا تاج سر پر دیکھے۔ایسا شخص پرہیزگار، دیانت دار، غازی ہوتا ہے اور علاوہ برآں اسے سلطنت بھی نصیب ہوتی ہے۔(نور الدّین طبع سوم صفحہ ۱۲۸ تا صفحہ ۱۳۰ نیز صفحہ ۱۳۳، ۱۳۴) ۲۴۔۔: ہم نے اتارا ہے تم پر قرآن مجید کو وقتًا فوقتًا۔اس کی وجہ سورۃ الفرقان میں کفّار کے سوال آیت ۳۲ میں یوں فرمایا ہے ۔یعنی ضرورت پیش آمدہ کے وقت خداوند تعالیٰ کی ہم کلامی سے آپ کے دل کو تسکین ملتی رہی۔اس کے علاوہ اور بھی کوئی وجوہ وقتًا فوقتًا ٹھہر ٹھہر کر نازل فرمانے کے قرآن شریف میں مختلف مقام میں بیان فرمائے ہیں۔توریت میں پہلے سے یہ پیشگوئی کی گئی تھی کہ وہ کتاب آہستہ آہستہ نازل ہو گی ( دیکھو یسعیاہ باب ۲۸) ۲۸۔۔: عاجلہ اس ورلی زندگی دنیا کو فرمایا جس کا آرام دمب نقد موجود نظر آتا ہے۔۲۹۔ ۔: ہم نے ان کے جوڑ بند مضبوط کئے۔