حقائق الفرقان (جلد ۴)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 150 of 653

حقائق الفرقان (جلد ۴) — Page 150

۔تبدیلی کا اختیار دیا گیا۔مگر تبدیلی کوئی نہیں ہوئی۔جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ سب صفات جن کا ذکر اس آیت میں کیا گیا ہے کہ نبی کو خدا اایسی بیبیاں دے گا۔وہ انہی بیبیوں میں موجود تھیں۔اور اگر کچھ کمزوریاں تھیں۔تو وہ خداوند تعالیٰ نے دور کر دیں۔۷۔  ۔اوپر عورتوں کا ذکر ہوا۔اب اﷲ تعالیٰ تاکید فرماتا ہے۔کہ اپنے اہلِ خانہ کو وعظ و نصیحت کرتے رہو۔اور انہیں نیک باتوں کی طرف متوّجہ کرتے رہو۔تاکہ وہ بھی عذاب سے بچیں اور اﷲ تعالیٰ کی خوشنودی کو حاصل کریں۔اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے۔(النساء:۳۵)مرد عورتوں کے مؤدِب ہوا کرتے ہیں کہ ان کو ہر قسم کے آداب شرعیہ و اسلامیہ سکھا دیں۔۹۔    ۔