حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 65 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 65

کاہنوں میں پَلی۔اور زکریا کاہن اس کے قریب رشتہ دار تھے۔اور کاہن بے ریب و تردّد ہارون کے بھائی تھے۔الیصبات ہارون کی بیٹی مریم کی قریبی رشتہ دار تھی۔دیکھو لوقا ۱ باب۔پس کیا تعجب ہے اگر قرآن نے کہہ دیا مریم ہارون کی بہن تھی۔! (فصل الخطاب حصّہ اول طبع دوم صفحہ ۱۶۶۔۱۶۷) ۳۰ تا ۳۲۔    : یہود علماء بڑے بڑے آدمی تھے۔حقارت سے کہا۔یہ کل کا لونڈا ہے اس سے کیا باتیں کریں۔: اس سے ثابت ہوا کہ آپ (عیسیٰ) کو نبوّت مل چکی تھی۔کتاب سے مراد توریت ہے۔توریت کا علم عطا ہوا۔: یہ اشارہ ہے اس طرف کہ آپ کو بہت سے ملکوں میں سیر کرنا تھا۔مصر کنعان۔کشمیر وغیرہ۔قصّہ لکھا ہے کہ یحٰي کو آپ نے فرمایا کہ میرے لئے دُعا کرو۔آپ نے فرمایا کہ تم مجھ سے اچھے ہو۔مسیح نے کہا کہ میں نے سلامتی کا دعویٰ تو آپ کیا ہے وَالسَّلَامُ عَلَیَّ مگر تیرے لئے خدا نے (مریم:۱۶)فرمایااس لئے میں آپ کے ہاتھ پر بیعت کرتا ہوں۔یہ صوفیاء کا ذوقی لطیفہ ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۳۰؍اپریل۵؍مئی۱۹۱۰ء صفحہ ۱۶۴) ۳۶۔  : یہ ایک دلیل ہے کہ بے جرم کو پکڑنا اور مجرم کو چھوڑنا سبحانیت کے