حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 572
غرض دعا سے لوگ غافل ہیں حالانکہ دعا ہی تمام کامیابیوں کی جڑھ ہے۔دیکھو قرآن شریف کی ابتداء بھی دعا ہی سے ہوتی ہے۔انسان بہت دعائیں کرنے سے منعَم علیہ بن جاتا ہے۔دُکھی ہے تو شفاء ہو جاتی ہے غریب ہے تو دولتمند۔مقدمات میں گرفتار ہے تو فتحیاب۔بے اولاد ہے تو اولاد والا ہو جاتا ہے۔نماز روزہ سے غافل ہے تو اسے ایسا دل دیا جاتا ہے کہ خدا کی محبت میں مستغرق رہے۔اگر کسل ہے تو اسے وہ ہمّت دی جاتی ہے جس سے بلند پروازی کر سکے۔کاہلی۔سُستی ہے تو اس سے یہ بھی دور ہو جاتی ہے۔غرض ہر مرض کی دواہر مشکل کی مشکل کشا یہی دُعا ہے۔(بدر ۲۳؍جنوری ۱۹۰۸ء صفحہ۱۰) ۲۰۔ تقویٰ کے باعث اﷲ تعالیٰ متّقی کیلئے مکتفی ہو جاتا ہے۔اور اس سے ولایت ملتی ہے۔۔(الحکم ۳۱؍اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحہ۱۵) ۲۴۔ : تم دیکھتے ہو بعض آدمی اپنی خواہش کو معبود بنا لیتے ہیں۔(تصدیق براہین احمدیہ ۱۶۳) ۲۵۔