حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 445
: وہی کامل قدرتوں والا غیر محتاج ہے۔جو کچھ کسی کو دیا ہے۔وہ اس کی عطاء ہے اور پھر محدود آئندہ کیلئے پھر محتاج کا محتاج۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۲؍اکتوبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۰۸) ۷۔ تحقیق شیطان تمہارا دشمن ہے۔سو تم سمجھ رکھو اس کو دشمن۔وہ تو بلاتا ہے اپنے گروہ کو اسی واسطے کہ ہوویں دوزخ والوں میں۔(فصل الخطاب حصہ دوم صفحہ۱۶۰) ۹۔ : جس کو بُرے اعمال خوبصورت نظر آتے ہیں۔: پھر اس بدعملی کو اچھا جانتا ہے۔: خدا کی طرف سے گمراہی کا فردِ جرم اُنہی پر لگتا ہے جو ضلالت کی راہ عمدًا اختیار کریں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۲؍اکتوبر ۱۹۱۰ء صفحہ ۲۰۸) ۱۱۔