حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 436 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 436

اس لڑائی میں قیدار کے اکثر سردار مارے گئے اور وہ کامیابی جو سچائی کا معیار ہوتی ہے ظاہر ہو گئی اور یہ بدر کی فتح اسلام کے حق میں ایسی ہی اکسیر اعظم ہوئی جیسی جنگ ملوین ۱؎ برج کی فتح دین عیسوی کے حق میں۔(فصل الخطاب حصّہ دوم ایڈیشن دوم صفحہ۳۱ تا ۳۳) ۳۲۔    :کافر شوخی کی راہ سے یہ کہتے ہیں۔برہمو انہی میں سے ہیں کیونکہ تمام کتب الہٰیہ کا اجماعی مسئلہ یہ ہے کہ خدا کی طرف سے وحی ہوتی ہے۔مگر یہ لوگ کہتے ہیں دروغ مصلحت آمیز ہے۔یہ مذہب نیا نہیں۔تفسیر کبیر میں ہے کہ براہمہ اَنْکَرُ لِلنَّبُوَّۃ ہیں۔اَ: سب سے بڑھ کر ظالم دو شخص ہیں۔ایک مفتری علی اﷲ۔دومؔ جو نبیوں کا انکار کرے (زمر:۳۳) ( ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۳؍ اکتوبر ۱۹۱۰ء) ۱؎ :۔یہ لڑائی ۳۱۲ء؁ میں قسطنطین اعظم اور میگریشن قیصر میں ہوئی تھی اور قیصر مذکور کو جو اس میں شکست ہوئی اس کو عیسائی فتح مبین اپنے دین کی سمجھتے ہیں۔