حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 327 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 327

کہ میں طبیب ہوں۔پھر سردی سے ڈرتا ہے ! صحابہ ؓ کی مرہم پٹّی کا بھی تسلّی بخش انتظام نہ تھا۔بو علی سینا نے دلیلِ نبوّت دی کہ خدا تعالیٰ ان کے ساتھ ایک فرماں بردار جماعت کر دیتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۳ تا ۱۹۵) ۸۶۔  بے شک وہ جس نے تجھے قرآن کا پابند بنایا۔یقینا تجھے اصلی وطن ( مکّہ) میں پھرلے جائے گا۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ۹۷) : قرآن جب کوئی بڑا دعویٰ کرتا ہے تو ساتھ ہی اس کی دلیل دیتا ہے جو بہت قوی ہوتی ہے۔پہلے فرمایا۔کہ میرے اتباع بادشاہ ہو جاویں گے۔اس کی دلیل میں فرمایا کہ یہ قرآن جس میں لکھا ہے کہ تیرے ساتھی حکمران بن جائیں گے۔اسی میں یہ پیشگوئی کی جاتی ہے کہ وہ مکّہ جہاں سے تمہیں نکالا گیا۔جہاں کے لوگوں کے سامنے کوئی تدبیر نہ چل سکی ایک وقت آتا ہے کہ اسی مکّہ میں تم فاتح بن کر داخل ہو گے۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۴) ۸۷۔