حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 328
: ہماری سرکار نہ کسی یونیورسٹی میں پڑھے۔نہ تعلیم یافتوں میں رہے پھر ایسا قرآن شریف بخشا جس کو ساری دنیا کا فلسفہ باطل نہیں کر سکتا۔پس وہی خدا اپنی رحمت سے تمہیں دشمنوں پر مظفر و منصور کرے گا اگرچہ دشمنوں پر غلبہ اور تمام عرب کا مسلمان ہونا محال نظر آتا ہے تو ایسی کتاب کی تجھ ایسے اُمّی سے کب اُمّید کی جا سکتی تھی۔جس پر خدا نے اپنی رحمت سے یہ کام کیا وہ بھی کرے گا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۵) : یہ موسٰیؑ سے مماثلت ہے۔آپؐ کے ہاتھ سے بھی صرف ایک آدمی مارا گیا۔اُحد میں ایک شخص بڑے جوش سے بڑھا کہ میں نبی کو ماروں گا۔آپؐ نے کہا آنے دو۔صحابہ ؓ نے عرص کیا۔بہت تیز ہے۔فرمایا۔اﷲ حافظ ہے۔کسی کا خنجر لے کر چرکا لگا دیا وہ پیچھے لوٹا اور پھر مر گیا۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ۴۷۲ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) ۸۹۔ : ہر شے اسکی ذات کے سوا فنا ہونے والی ہے۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ۱۴۶)