حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 321
: صبر کے معنے بدی سے رکنا۔امیری۔غریبی دونوں حالتوں میں مشکلات پیش آتے ہیں۔ایسے موقعہ پر افراط و تفریط سے بچ کر حق پر ثابت قدم رہنا۔: مومن ضرور دوسرے کو اپنے وقت۔علم۔پیسہ۔روٹی۔غرض ہر ایک خدا کی دی ہوئی چیز سے خرچ کرتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۴) پہلی کتابوں کے ماننے والے اگر قرآن کریم پر بھی ایمان لائے تو انہیں دوہرا بدلہ ملے گا اس لئے کہ انہوں نے بڑی ہی بُردباری کی۔اور اُن کی چال ہی ایسی ہے۔کہ بدی کا مقابلہ نیکی کے ساتھ کر دیتے ہیں۔( تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۲۷۶) ۵۷۔ : انبیاء خصوصیت سے ایک شخص کو مخاطب کر کے وعظ کرنے کی بجائے عام طور پر نصیحت دیتے ہیں۔یہ کلمات خدا کی جناب میں ناپسند ہیں کہ فلاں اگر مسلمان ہو جاوے تو یوں ہو جائے گا۔یُوں سب روکیں ہٹ جائیں گی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۴) ۶۰۔ : اُمّی کے معنے ہوئے ام القُریٰ کا رہنے والا۔اور امّ القُریٰ مکّہ کا نام ہے۔پس ان پڑھ کے معنے خواہ مخواہ لے لئے۔موقع مناسب آگا پیچھا دیکھ کر معنے کرنا چاہیئے تھا اور سچ یہ تھا کہ جہاں کوئی ہادی بھیجا جاتا ہے۔اس بستی کو اس ہادی کے زمانے میں اور بستیوں