حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 320 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 320

میں اپنی پیشگوئی دکھادوں۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ ۴۷۲ ماہ ستمبر ۱۹۱۳ء) ۵۱۔   : ہَوَا کے تابع ہونے سے اختلاف اٹھے ہیں۔ورنہ اگر صِدق ۱ نیازمندی ۲ پاک صحبت ۳ اور اﷲ کی رضامندی ۴ ہو تو پھر اختلاف کیوں ہو۔اور کیوں اﷲ کے مرسلوں کا انکار کیا جاوے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۳)  : تو جان لے کہ وے چلتے ہیں پرے اپنی خواہش کے اور اُس سے بہکا کون جو چلے اپنی خواہش پر بن راہ بتائے اﷲ کے۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ۱۵۹) ۵۲۔ : اپنی سچائی اور سچائی کی باتوں کو لگاتار ہم نے پہنچایا۔: تاکہ رسم کی۔عادت کی۔جہالت کی۔محبت کی۔صحبت کی۔ایک شخص نے حضرت صاحب سے عرض کیا کہ میں تہجد تک پڑھتا اور خدا اور رسول کیلئے غیرت مند تھا۔اب ایم۔اے میں پڑھتا ہوں۔خدا کی ہستی میں شبہ پڑ گئے۔آپ نے فرمایا۔جس سیٹ پر تم بیٹھتے ہو اس کے ساتھ ضرور کوئی دہریہ ہو گا۔جس کی صحبت کی ظلمت نے یہ حالت کر دی۔وہ قائل ہو گیا۔کہ بالکل صحیح ہے۔کچھ مدّت ہوئی۔میں نے اسے خط لکھا۔وہ لکھتا ہے۔اس دن سے سب ظلمت جاتی رہی۔کبریائی کی ظلمتیں دور ہو جاتی ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۴) ۵۵۔