حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 322 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 322

اُمّ جس کے معنی اصل کے ہیں کہا جاتا ہے۔ثبوت…قرآن میں ہے پھر اس لحاظ سے بھی مکّہ معظّمہ کو اُمّ اور امّ القرٰی کہا گیا اور ہر مامور کی بستی امّ ہوا کرتی ہے۔(نورالدّین طبع ثالث صفحہ۲۳۰) ۶۲۔  : انسان کی فطرت میں وعدہ پر بھروسہ کرنا اور پھر اس سے خاص خوشی حاصل کرنا ہے دنیا کے تمام کام اسی وعدہ پر چلتے ہیں۔پس جو وعدہ اس ذاتِ پاک سے ہو جو پورے طور پر قادر ہو اور صادق القول ہو وہ کیسی مسرّت کا موجب ہو سکتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۴) ۶۴۔  : جن پر فردِ جرم لگ گئے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍ اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۴) ۶۹۔ (قصص:۴۹)