حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 29 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 29

ہیں۔نبی کریمؐ کے معراج میں اِنْطَلِقْ اِنْطَلِقْ آتا ہے۔یہ مناسبت ہے۔(تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ ۴۶۵ ماہ ستمبر ۱۹۱۳) : لدنّی علم جو خدا تعالیٰ کی طرف سے اس کے خاص بندوں کو ہے۔جیسا کہ اس گاؤں میں رہنے والے ایک شخص کو بغیر اس کے کہ اس نے سفر کیا ہویا کسی استاد کی شاگردی کی ہو یا کسی پیر کی مریدی کی ہو۔اﷲ تعالیٰ نے خود ہی روحانی علوم پڑھا دئے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۷،۲۴مارچ ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۵۹،۱۶۰) ۶۷۔  : یہ حصولِ عِلم کے واسطے طریق ادب کے ساتھ سوال کیا گیا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۷،۲۴مارچ ۱۹۱۰ء صفحہ۱۶۰) ۶۸۔ : حضرت موسٰی علیہ السلام کو فرمایا کہ آپ نے بادشاہ کے گھر میں پرورش پائی ہے اور مزاج شاہانہ ہے۔صبر کے رنگ میں میرے ساتھ رہنا مشکل ہو گا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۷،۲۴مارچ ۱۹۱۰ء صفحہ۱۶۰) ۷۱۔  لَا: اس میں ایک ادب سکھایا ہے۔میں نے اس فقرہ سے بہت بڑا فیض پایا ہے۔حضرت مرزا صاحب کے سامنے کبھی سوال کرنے میں مَیںتقدیم نہ کرتا تھا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۷،۲۴مارچ ۱۹۱۰ء صفحہ۱۶۰) ۷۲۔