حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 298
: یہاں علماء عالی فہم کو سمجھاتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۱؍اگست ۱۹۱۰ء صفحہ۱۹۱) کون ہے جو بیچارہ کی آواز سنتا ہے۔جب وہ اسے پکارتا ہے۔اور اس کے دُکھوں کو دُور کرتا ہے۔اور تمہیں زمین پر دوسروں کے جا نشین بناتا ہے۔بتاؤ۔کوئی اور معبود اﷲ کے ساتھ ہے۔تم نصیحت کو بہت ہی کم قبول کرتے ہو۔(نورالدّین طبع ثالث صفحہ۱۰۲) امام کی معرفت سے جو لوگ محروم ہیں وہ بھی دراصل دعاؤں سے بے خبر ہیں۔ سے پتہ لگتا ہے کہ اگر یہ لوگ اضطراب سے۔تڑپ سے۔حق طلبی کی نیت سے تقویٰ کے ساتھ دعائیں کرتے کہ الہٰی اس زمانہ میں کون شخص تیرا مامور ہے۔تو میں یقین نہیں کر سکتا کہ انہیں خدا تعالیٰ ضائع کرتا۔(بدر ۲۳؍جنوری ۱۹۰۸ء صفحہ۱۰) ۶۴۔ کون ہے جو برّ و بحر کی تاریکیوں میں تمہیں راہ دکھاتا ہے۔اور کون ہے جو اپنی رحمت ( باراں) کے آگے آگے خوشخبری دینے والی ہواؤں کو بھیجتا ہے۔بتاؤ کوئی اور معبود اﷲ کے ساتھ ہے۔بلند اور پاک ہے اﷲ ان کی تمام شرک کی باتوں اور شریکوں سے۔(نور الدّین طبع ثالث صفحہ۱۰۲،۱۰۳) ۶۵۔