حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 299 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 299

  کون ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے رزق دیتا ہے۔بتاؤ کوئی معبود اﷲ کے ساتھ ہے۔کہہ کوئی دلیل تو لاؤ اگر سچّے ہو۔کہہ آسمانوں اور زمین میں جو ہیں۔وہ غیب کو نہیں جانتے۔سوا اﷲ کے انہیں کوئی پتا نہیں کہ کب اٹھائے جائیں گے۔(نور الدّین طبع ثالث صفحہ۱۰۳) : اس کی مثل بار بار بناتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۱؍اگست ۱۹۱۰ء صفحہ۱۹۱) ۶۷۔  : ختم ہو چکا ہے۔ان کا علم دربارہ آخرت۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۱؍اگست ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۱) ۷۰۔ ۷۲۔ بڑی غفلت کا موجب ہے۔جزا و سزا کا انکار۔یہی تمام غفلتوں کی جڑھ ہے۔بعض لوگوں نے یہاں تک کہنے کی جرأت کی ہے۔؎ گرچہ معلوم ہے جنّت کی حقیقت لیکن دل کے بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے یہ (النمل:۶۹) کا جواب ہے کہ تم جا بجا دیکھو کہ دنیا میں منکرانِ قیامت کا کیا انجام ہوا۔جس سے آخرت کا حال ظاہر ہے۔حضرت