حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 297 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 297

  کس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور تمہارے لیئیبادل سے پانی اُتارا۔پھر ہم نے اس سے خوشنما باغ اُگائے۔تمہاری قدرت میں نہ تھا کہ تم درختوں کو اُگاتے۔بتاؤ کیا اﷲ کے ساتھ کوئی معبود ہے۔اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ مشرک ہیں۔(نورالدّین طبع ثالث صفحہ۱۰۲) خدا نے فرمایاکہ۔تو کفّارِ مکّہ جو بڑے مشرک تھے۔انہوں نے بھی کہا۔اَﷲُ۔اسی طرح ان کے جاہلیت کے شعروں میں اَﷲ کا لفظ کسی اور پر نہیں بولا گیا۔(بدر ۱۳؍جنوری ۱۹۱۰ء صفحہ۲) ۶۲۔   کس نے زمین کو تمام چیزوں کیلئے قرارگاہ بنایا۔اور اس میں دریا رواں کئے اور اس کیلئے پہاڑبنائے اور دو دریاؤں کے درمیان روک بنائی۔بتاؤ۔کوئی اور معبود اﷲ کے ساتھ ہے۔اصل بات یہ ہے کہ یہ لوگ نادان ہیں۔ہر انسان کی فطرت میں ہے کہ وہ اپنے سے بڑے اور زبردست کی بات کا پاس کرتا ہے۔اﷲ اس رکوع میں اپنے علم۔اپنی قدرت و طاقت کا ذکر کرتا ہے۔: زمین گردش کھاتی ہے۔مگر ہم آرام سے بیٹھے ہیں۔اس ذاتِ پاک نے زمین کو قرار بنایا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان۱۱؍اگست ۱۹۱۰ء صفحہ۱۹۱) ۶۳۔