حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 296
ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۱؍۲۸؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۰) ۵۳۔ : مکّے والوں کو سمجھایا کہ تم بھی ایسی ہی تدبیروں کے درپے ہو۔مگر وہی انجام ہو گا جو صالحؑ کے مخالفوں کا ہوا۔سب تباہ ہوئے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۱؍۲۸؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۰) ۵۷۔ یَتَطَھَّرُوْنَ: جو شہوتِ رجال سے بچے۔اسے عربی زبان میں مُتَطَھَّر کہتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۱؍۲۸؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۹۰) ۶۰۔ کہ حمد اﷲ کیلئے اور سلام اس کے برگزیدہ بندوں پر۔بتاؤ اﷲ خیر و برکت ہے۔یا وہ جنہیں شریک ٹھہراتے ہیں۔(نورالدّین طبع ثالث صفحہ۱۰۲) ۶۱۔