حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 234
: اس بات کا خیال رکھو کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم کی پکار ایسی نہ ہو جیسی اوروں کی پکار ہوتی ہے۔مومن کو نہ چاہیئے کہ نبی کریمؐ کے بلانے کو بھی ایسا ہی سمجھے جیسا اَوروں کے بلانے کو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۷؍جولائی ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۸۳)