حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 210
: دُکھ اور تکلیف دینے والوں پر عفو کرو اور ان سے درگزر۔کیا تم کو پسند نہیں کہ اﷲ تعالیٰ تم سے درگزر کرے۔اگر اﷲ تعالیٰ کا تم سے درگزر کرنا تمہیں پسند ہے تو اس کی یہی تدبیر ہے کہ تم لوگوں سے درگزر کرو۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ۲۷۷) اﷲ تعالیٰ نے قرآن شریف میں حضرت ابوبکر صدیق ؓ کو اولوالفضل ( صاحبِ فضیلت ) فرمایا ہے پڑھو یہ آیت ۔(نور:۲۳) (تشحیذالاذہان جلد۶ نمبر۱۰ صفحہ۳۹۸) ۲۴،۲۵۔ جو لوگ شوہر دار۔سادہ بے خبر مومن عورتوں کو تُہمت لگاتے ہیں وہ دربدر ہوئے۔دُنیا اور آخرت میں۔اور ان کیلئے بڑا عذاب ہو گا۔جس دن گواہی دیں گی ان کی زبانیں اور ہاتھ اور پاؤں ان کے تمام کرتوتوں کی۔(نور الدّین طبع ثالث صفحہ۱۶ دیباچہ) ۲۷۔