حقائق الفرقان (جلد ۳)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 211 of 632

حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 211

  : بُری باتیں بُروں سے منسوب ہوتی ہیں تشییدالمطاعن ایک کتاب شیعوں نے بنائی ہے اس کے جواب میں ایک آیت کافی ہے۔۔(اٰل عمران:۱۹۶) (تشحیذالاذہان جلد۸ نمبر۹ صفحہ۴۶۹) وہ جن کی فطرتیں بہت ہی پاکیزہ ہیں مگر قومی رواجوں اور بے پردگیوں میں عورتوں کو خطرناک آزادیوں میں دیکھتے ہیں تو گھبرا کر بہشتی بیبیوں سے بھی نفرت کا اظہار کرتے ہیں۔مگر جن کو یقین ہے کہ …اور اعتقاد رکھتے ہیں اور ان کا اعتقاد واقعی ہے کہ جنّت پاکیزگی اور پاکبازوں کی جگہ ہے۔وہاں کے پڑوسی بھی طیّب۔بیبیاں بھی طیّبہ۔آپ بھی طیّب اور ضُعْف و پیری کا نام نہیں۔نہ ان خطرات کو کوئی موقع ہے جو صدمات اور امرا ء سے پیدا ہوتے ہیں۔اور افکار اور افلاس۔کاہلی اور سُستی ترقیات کے مشکلات اور حرجوں اور کسی قسم کے انفعالات نفسانیہ کا موقع وہاں نہ ہو گا۔(نور الدّین طبع ثالث صفحہ۱۲۳ ) ۲۸۔    …۔اپنے گھروں کے سوا دوسرے کے گھروں میں داخل مت ہو۔جب تک ان سے اجازت نہ لو اور داخل ہوتے ہی گھر والوں پر سلام کہو۔(نور الدّین طبع ثالث صفحہ۱۵ دیباچہ ) اے ایمان والو! اپنے گھر کے سوا کسی کے گھر میں اطلاع و اجازت کے بِنا کبھی نہ جائیو۔بے اجازت و اطلاع جانا وحشیوں کا کام ہے بلکہ سلام کہہ کر اجازت لو۔(اگر اتفاقاً وہ نہ سُنے تو تین بارتک پوچھو۔حدیث