حقائق الفرقان (جلد ۳) — Page 126
اور ہم قیامت کے دن انصاف کی میزانیں رکھیں گے۔تم کیسے نادان ہو کہ میزان کو مادیات میں منحصر سمجھتے ہو۔میزان کو تم کیوں وسیع نہیں خیال کرتے۔دیکھو جب تم نے حساب پڑھا تھا اس وقت تم کو جمع کی میزان۔تفریق کی میزان۔ضرب کی میزان۔تقسیم کی میزان، علمِ حساب میں نہیں بتائی گئی۔اس سے تم اندھے کیوں ہوئے اور کیوں میزان کی حقیقت میں غور نہیں کرتے۔کہ وہ بہت ہی وسیع ہو سکتی ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ۱۷۲) ۴۹۔ : ایک امتیاز۔دشمن کے مقابلہ میں کامیابی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۲) ۵۲۔ : رُشد فہمِ سلیم کو کہتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۹؍جون ۱۹۱۰ء صفحہ ۱۷۲) ۵۹